نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے فن ٹیک میں ایک مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) قائم کرنے کے لئے جون 2018 میں بھارت اور سنگاپور کے درمیان ایک مفاہمت نامے کو بعد از دستخط منظوری دے دی ہے
فوائد:
بھارت اور سنگاپور کے درمیان فن ٹیک پر مشترکہ ورکنگ گروپ دونوں ملکوں کے درمیان فن ٹیک میں تعاون کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ بھارت اور سنگاپور کے درمیان اشتراک سے بھارت اور سنگاپور دونوں کو ایپلی کیشن پروامنگ انٹر فیسز (اے پی آئی) کی ترقی کے شعبے میں مہارت حاصل کرنے ، ریگولیٹری سینڈ باکس ، ادائیگی اور ڈیجیٹل نقد رقم میں سکیورٹی ، رو-پے – نیٹ ورک کو الیکٹرانک ٹرانسفر (این ای ٹی ایس) کو مربوط کرنے ، یو پی آئی – فاسٹ ادائیگی لنک ، آدھار اور آسیان خطے میں ای-کے وائی سی میں مہارت حاصل کرنے اور ضابطوں، مالی مارکیٹ اور انشورنس سیکٹر اور سینڈ باکس ماڈلوں کے لئے حل تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔
جے ڈبلیو جی کا ڈھانچہ اور مقاصد:
1-بہترین طریقہ کار کا تبادلہ
ریگولیٹری رابطوں کو بہتر بنانے کے لئے بہتری طریقہ کار تبادلہ۔
فن ٹیکس سے متعلق پالیسیوں اور ریگولیشنز کے بارے میں تجربات میں ساجھیداری کو فروغ دینا۔
فن ٹیکس کی فرموں اور اکائیوں کے ذریعے کسی امتیاز کے بغیر ڈاٹا کے استعمال سے متعلق معیار قائم کرنے کی ہمت افزائی کرنا۔
سائبر سکیورٹی ، مالی دھوکہ دہی وغیرہ جیسے نئے خطرات سمیت ریگولیٹری اداروں میں متعلقہ عہدیداروں کی اہلیت میں اضافہ کرنا۔
2-تعاون کو فروغ دینا
بھارت اور سنگاپور میں مالیاتی ٹیکنالوجی صنعت کے درمیان تعاون کو فروغ دینا۔
فن ٹیکس سیکٹر میں فرموں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا۔
کاروبار ؍ مالی سیکٹر کے لئے فن ٹیک حل کو تشکیل دینا۔
فن ٹیک میں بھارت اور سنگاپور کے درمیان صنعت کاری ؍ اسٹارٹ اپ ٹیلنٹ کے درمیان اشتراک کو فروغ دینا جو دونوں ملکوں کی پالیسیوں سے مطابق رکھتی ہوں۔
3-بین الاقوامی معیار قائم کرنا
(اے)ایپلی پروگرامنگ انٹر فیسز (اے پی آئی) کے بین الاقوامی ورژن کو قائم کرنے کی ہمت افزائی اور ایسے معیار قائم کرنے کی ہمت افزائی کرنا جو بھارت اور سنگاپور میں سرکاری نظام میں قائم کردہ اے پی آئی میں قابل عمل ہوں۔
سرحد پار سے تصدیق کئے جانے اورڈیجیٹل شناخت کو استعمال کرتے ہوئے مکینوں کے ای- کے وائی سی کی تصدیق۔
ڈی پی آئی اور ایف اے ایس ٹی ڈیجیٹل فنڈ پلیٹ فارمس کے درمیان قابل ادائیگی تعاون کے رابطے۔
(بی) بھارت اور سنگاپور کے درمیان تعاون کی ہمت افزائی۔
ڈیجیٹل حکمرانی
مالی شمولیت اور
آسیان مالی اختراعی نیٹ ورک (اے ایف آئی این) ایجنڈے میں ساجھیداری۔