12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے قومی ادارہ برائے کانکنان کی صحت کو آئی سی ایم آر – نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوکوپیشنل ہیلتھ کے ساتھ ضم کرنے کی تجویز کو اپنی منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کانکنی کی وزارت کے تحت خود مختار ادارے  یعنی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مائنرس ہیلتھ  ( این آئی ایم ایچ ) کو تحلیل کرنے اور اسے   آئی سی ایم آر – نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوکوپیشنل ہیلتھ  ( این آئی او ایچ)، احمد آباد  ، وزارت صحت و کنبہ بہبود کے ساتھ ضم کرنے  کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ یہ منظوری  یعنی انضمام کا عمل اثاثوں اور واجبات سمیت دی گئی ہے اور این آئی ایم ایچ کے تمام تر  ملاز مین کو  اُن کے اُسی عہدے کے مماثل  عہدے پر این آئی او ایچ میں  ضم کر لیا جائے گا ۔ اُن کی شرح تنخواہ  بھی وہی رہے گی اور اُن کی تنخواہ کو تحفظ حاصل ہو گا ۔ این آئی ایم ایچ ، آئی سی ایم آر ، این آئی او ایچ  ، ایم او ایم  اور صحتی تحقیق کا محکمہ (ڈی ایچ آر ) ،  وزارتِ صحت و کنبہ بہبود اس سلسلے میں یعنی تحلیل سے متعلق کارروائی اور انضمام کے عمل کے لئے ضروری کارروائی  کریں گے ۔

اثرات

          این آئی ایم ایچ کے  این آئی او ایچ کے ساتھ انضمام کے نتیجے میں  دونوں اداروں کو فائدہ حاصل ہو گا یعنی  اوکوپیشنل ہیلتھ کے شعبے میں دونوں اداروں کی مہارت میں اضافہ ہو جائے گا ۔ اس کےعلاوہ ، عوامی سرمایہ کا موثر انتظام بھی ہو سکے گا ۔  واضح رہے کہ این آئی ایم ایچ کا قیام حکومت ہند کی جانب سے 1990 ء میں عمل میں آیا تھا اور اسے کرناٹک سوسائٹیز رجسٹریشن  ایکٹ  ، 1960 کے تحت ایک سوسائٹی کے طور پر درج رجسٹر کیا گیا تھا ۔ این آئی ایم ایچ کا رجسٹرڈ دفتر  کولار گولڈ فیلڈس  ، کرناٹک میں واقع ہیں ۔ اس کی مرکزی تجربہ گاہ ناگپور میں ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More