14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے وافر ذخیرے سے دالوں کے استعمال کی منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے مختلف مخصوص گروپوں؍فیض حاصل کرنے والوں کے لئے تغذیے کی فراہمی کی مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں کے تحت پروٹین کی ضروریات کو پورا کرنے کے مقصد سے صارفین کے امور کے محکمے کے ذریعے ذخیرہ کی گئی دالوں کے ایک حصے کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس فیصلے کو نافذ کرنے کے لئے اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے متعلقہ محکموں ؍ وزارتوں کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ اسکیموں کے تحت وافر ذخیرے سے دالوں کی فراہمی کے لئے اپنی اسکیموں؍رہنما خطوط میں مناسب ترمیم کرسکتی ہیں۔ مرکزی حکومت کی اسکیموں کے ذریعے دالوں کی یہ فراہمی ریاستوں کو دی جانے والی سپلائی اور کھلی مارکیٹ میں وافر ذخیرے سے فروخت کے علاوہ ہے۔

تمام متعلقہ وزارتیں ؍محکمے اپنی اسکیموں میں ضروری تبدیلیاں کریں گی اور منظوری ملنے کے تین ماہ کے اندر دالوں کی ضرورت کا تخمینہ تیار کریں گی۔مرکزی وافر ذخیرے سے دالوں کی سپلائی وزارتوں ؍ محکمے کے ذریعے فراہم کردہ ان کی ضروریات کے تخمینے کی بنیاد پر کی جائے گی۔

اس منظوری کا مقصد متعلقہ وزارتوں؍ محکموں کی انتظامیہ کو اس بات کا یقین دلانا ہے کہ وافر ذخیرے سے دالوں کا استعمال اس طرح کی اسکیموں کے لئے مرکز کی طرف سے تعاون ، ‘رقم’کی بجائے ‘سامان’ کی صورت میں کیا جائے گا۔متعلقہ محکمے وافر ذخیرے میں دالوں کی عدم دستیابی کی صورت میں ہی موجودہ نظام کو پھر سے اپنا سکیں گے۔

کابینہ کی منظوری سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ حکومت کی مختلف اسکیموں ؍ پروگراموں کے تحت تغذیہ بخش غذا؍ دالوں کی مناسب سپلائی برقرار رکھی جائے۔ ان اسکیموں میں دوپہر کے کھانے کی اسکیم (مڈ ڈے میل)ا ور اسپتال وغیرہ کی ضروریات شامل ہے۔

ریاستوں کو سپلائی کی جانے والی دالوں کی قیمت کسی بھی صورت میں مارکیٹ کی قیمت سے زیادہ نہیں ہوگی، جس سے ان کے مفادات کا بھی تحفظ کیا جاسکے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More