نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 20-2019 کے چینی کے سیزن کے لئے چینی ملوں کو برآمدات پر یکمشت 10448 روپے فی میٹرک ٹن کی سبسدی فراہم کرنے کو منظوری دے دی ہے۔ اس مقصد کے لئے کل 6268 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔
برآمدات پر مجموعی سبسڈی چینی کے 20-2019 کے سیزن کے لئے چینی ملوں کو زیادہ سے زیادہ قابل قبول بر آمداتی مقدار (ایم اے ای کیو) کی حد کے اندر رہتے ہوئے 60 لاکھ میٹرک ٹن تک چینی کی برآمدات پر نقل وحمل اور دیگر اخراجات بین الاقوامی اور ملکی ٹرانسپورٹ اور مال ڈھلائی کے اخراجات کے لئے فراہم کی جائے گی۔
یہ سبسڈی چینی ملوں کی جانب سے گنا کسانوں کو ، اگر ان کے بقایا جات موجود ہیں، ان کے کھاتے میں براہ راست منتقل کی جائے گی تاکہ یہ چینی ملوں کے کھاتے میں شامل کی جاسکے۔ (یہ سبسڈی زراعت سے متعلق معاہدے (اے او اے) کی دفعہ 9.1 (ڈی ) اور (ای) کے ضابطوں کے تحت ہوگی اور یہ ڈبلیو ٹی او میں قابل قبول ہوگی)۔
18-2017 کے چینی سیزن کے دوران (اکتوبر –ستمبر) چینی کی اضافی پیداوار کے پیش نظر اور 19-2018 کے چینی سیزن کو دیکھتے ہوئے 20-2019 کے آنے والے چینی سیزن میں بھی 142 لاکھ میٹر ک ٹن چینی کا اسٹاک موجود ہونے کا اندازہ ہے اور امید ہے کہ سیزن کے آخر میں یہ اسٹاک 162 لاکھ میٹرک ٹن تک پہنچ جائے گا۔