نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج ہندستان اور بین الاقوامی شمسی اتحاد کے درمیان ہیڈکوارٹرس (ہوسٹ کنٹری) سمجھوتے کو منظوری دے دی ہے اور وزارت خارجہ کو ہیڈکوارٹرس سمجھوتے پر دستخط کرنے کا اختیار دے دیاہے۔ اس سمجھوتہ پر 26 مارچ 2018 کو دستخط کئے گئے تھے۔
ہیڈکواٹرس سمجھوتہ ہندستان اور بین الاقوامی شمسی اتحاد کے درمیان فنکشنل انتظامات کو ادارہ جاتی بنائے گا۔ یہ بین الاقوامی بین حکومتی تنظیم کے طور پر بین الاقوامی شمسی اتحاد کے بلا رکاوٹ تبدیلی میں مدد کرے گا۔ بین الاقوامی شمسی اتحاد کا قیام ہندستان سمیت بین الاقوامی شمسی اتحاد آئی ایس اے کے رکن ممالک میں شمسی تکنالوجی کے فروغ میں تیزی لانے کے لئے رہنمائی کرے گا اور ہندستان سمیت ممبر ملکوں میں آئی اے ایس کے قیام میں تیزی آئے گی۔