18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینی سکریٹری کی سربراہی میں گردابی طوفان ‘‘ فانی’’ کے سبب پیدا ہوئی صورتحال کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے این سی ایم سی کی میٹنگ

Urdu News

نئی دہلی: کابینی سکریٹری کی سربراہی میں آج یہاں بحران کے انتظامات سے متعلق قومی کمیٹی (این سی ایم سی) کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اور گردابی طوفان ‘‘ فانی’’ کے سبب پیدا شدہ صورتحال کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔اس میٹنگ میں تمل ناڈو، آندھرپردیش، چیف سکریٹری، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے پرنسپل سکریٹریوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کی۔ اس کے علاوہ، مرکزی وزارتوں ؍ ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران، ریاستی حکومتوں کے  تمام متعلقہ افسران کے گردابی طوفان فانی کے ذریعہ پیدا شدہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے اپنی تیاریوں کے بارے میں تصدیق کی۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومتوں نے یہ بھی بتایا کہ ماہی گیروں کو واضح طور پر خبردار کیا گیا ہے کہ وہ گہرے سمندر میں نہ جائیں۔ ریاستی حکومتوں کو خصوصی طور پر اس پابندی کو مؤثر بنانے کو کہا گیا ہے۔

وزارتِ امورِ  داخلہ  (ایم ایچ اے) نے ریاستی حکومتوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان سے موصولہ درخواستوں کے مطابق ایس ڈی آر ایف کی پہلی قسط پیشگی طو رپر جاری کی جائے گی۔

بھارتی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی )کی پیشگوئی کے مطابق، گردابی طوفان ‘‘ فانی’’ فی الحال چنئی کے جنوب مشرق سے 880 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ 30؍ اپریل 2019  تک اس طوفان کے بہت زیادہ زور پکڑنے اور انتہائی شدید گردابی طوفان میں تبدیل ہونے کااندیشہ ہے۔ طوفان کے یکم ؍ مئی 2019 تک مسلسل شمال مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے اور اس کے بعد آہستہ آہستہ شمال مشرق کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔ حکومت، مشرقی ساحل پر واقع ریاستوں پر طوفان کے اثرات پر قریب سے نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

این ڈی آر ایف اور انڈین کوسٹ گارڈ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور اس سلسلے میں ریاستی حکومت کی اتھارٹیز کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔ یہ دستے کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ 25؍ اپریل 2019 سے پابندی کے ساتھ ماہی گیروں کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ گہرے سمندر میں نہ جائیں۔ نیز جو لوگ  دور سمندر میں پہنچ گئے ہیں، وہ جلد سے جلد ساحل سمندر پر لوٹ آئیں۔ محکمۂ موسمیات تمام متعلقہ ریاستوں میں ہر تین گھنٹے بعد موسم سے متعلق تازہ ترین جانکاری دینے کے لئے بلیٹن جاری کر رہا ہے۔ وزارتِ امور داخلہ (ایم ایچ اے) بھی متعلقہ ریاستی حکومتوں اور مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

این سی ایم سی کی یہ میٹنگ وزیراعظم کی ہدایات پر منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم طوفان کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ این سی ایم سی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پھر میٹنگ ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More