19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کار اور بائیک پر مبنی سووچھ بھارت ابھیان ریلی

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی فضائیہ کی مغربی کمان   کے زیر اہتمام  کار اور موٹر سائیکل پر مبنی ایک ریلی   10 سے 23 اگست ، 2018 ء کے دوران نئی دلّی سے  تھوائز  کے درمیان  منعقد کی گئی ہے ۔  اس ریلی کو  ایئر مارشل این جے ایس  ڈھلو  اے وی ایس ایم ، سینئر ایئر اسٹاف آفیسر ، مغربی کمان نئی دلّی نے 10 اگست ، 2018 ء کو جھنڈی دکھا کر رخصت کیا گھا ۔ اس ریلی کا مقصد  وزیر اعظم کے قابل ذکر مشن یعنی  ‘‘ سووچھ بھارت ابھیان ’’  کو سیاحوں اور راستے میں پڑنے والی مقامی آبادیوں میں  فروغ دینا تھا  ۔

          یہ ٹیم  12 فضائی سورماؤں پر مشتمل تھی اور اس کی قیادت  ایئر وائس   مارشل اے کے سنگھ  ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم ، سینئر آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن ، مغربی ایئر کمان کر رہے تھے ۔   15 دنوں پر محیط اس ریلی میں  یہ ٹیم دلّی سے تھوائس تک گئی اور واپس   نئی دلّی 23 اگست ، 2018 ء کو پہنچی ۔ اس طریقے سے اس ٹیم نے   اپنے سفر کے دوران مجموعی طور پر 3200  کلو میٹر کی دوری طے کی ۔  یہ ریلی  انبالہ ، منالی  ، جسپا  اور لیہہ  سے ہوکر گزری  اور آخر کار تھوائس پہنچی اور واپس دراس ، کرگل    ، سری نگر ، اودھم پور اور انبالہ ہوتے ہوئے نئی دلّی پہنچی ۔  غیر معمولی بارش  اور   دشوار گزار موسمی حالات کی وجہ سے منالی  – لیہہ ایکسس تک ٹیم کو راستے میں زبردست چنوتیوں کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس سے   ٹیم کے   جوش و جذبے میں کوئی فرق واقع نہیں ہوا ۔

          اپنے سفر کے دوران  ٹیم نے کلو  منالی ، لیہہ ، تھوائس ،  کھر  ڈنگلا اور روہتانگ  تک   ‘ سووچھتا مہمات ’ کا اہتمام کیا تاکہ  عوام الناس کو صفائی ستھرائی کی اہمیت کے تئیں  بیدار کیا جا سکے ۔   اس ٹیم نے  مقامی آبادی ، سیاحوں کے ساتھ  گفت و شنید کی اور انہیں کوڑے کی ٹوکریاں ، پمفلیٹ   تقسیم کئے اور   نمایاں سیاحتی مقامات پر بینر لگائے ۔    ٹیم کے لیڈر  ایئر وائس مارشل اے کے سنگھ نے بتایا کہ کئی مقامات پر ہم نے سیاحوں کو مدد بھی فراہم کی ، جن کی گاڑیاں حادثاتی طور پر ٹوٹ پھوٹ گئی تھیں اور ان کے درمیان سووچھتا ابھیان کو تشہیر دی ۔

          اس ریلی کا  23 اگست ، 2018 ء کو  مغربی ایئر کمان ، نئی دلّی  میں ایئر مارشل  سی ہری کمار  ، پی وی ایس ایم  ، اے وی ایس ایم ، وی ایم ، وی ایس ایم ، اے ڈی سی ، ایئر  آفیسر  کمانڈنگ اِن چیف  ، ہیڈر کوارٹرس مغربی کمان  نے   جھنڈی دکھاکر   خیر مقدم کیا ۔  ایئر مارشل سی ہری کمار نے کہا کہ مجھے اس بات کی از حد خوشی ہے کہ یہ ٹیم اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور محفوظ و مامون لوٹ کر آئی ہے  ۔ بھارتی فضائی کی لگاتار کوشش یہی رہی ہے کہ   تمام  اراکین میں  مخاطری  جذبے کو فروغ دیا جائے   اور بنیادی سطح پر حکومت کی پہل قدمیوں کو اختیار کرنے اور اُسے فروغ دینے کا جذبہ پیدا کیا جائے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More