9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کالی کٹ سے چوڑی باڈی والے ہوائی جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ کل سے پھر بحال ہوگا

Urdu News

نئی دہلی، ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے  اعلان کیا ہے کہ کالی کٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے چوڑی باڈی والے ہوائی جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ کل سے پھر بحال ہوجائے گا۔ یہ جہاز میسرز سعودی ایئرلائنس کے ہوں گے۔

سیفٹی اسباب سے اس ہوائی اڈے سے چوڑی باڈی والی ہوائی جہازوں کی آمد و رفت مئی 2015 سے ملتوی تھی۔ نتیجتاً ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے رن وے (ہوائی پٹی) کو مضبوط کرنے، اس کی ری کارپیٹنگ کرنے اور رن وے کی گریڈنگ کی کارروائی شروع کی تاکہ بھاری ہوائی جہازوں کی آمد و رفت کے لئے جو ضرورتیں درکار ہیں، ان کی تکمیل کی جاسکے۔ اے اے آئی نے ریگولیٹری اتھارٹیز کی ہدایت کے مطابق رن وے اِنڈ اور سیفٹی ایریا میں اضافہ کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے اور دونوں رن وے پر سمپل ٹچ داؤن زون فلائٹس کی تنصیب کی۔

مزید برآں، ڈی جی سی اے ۔ اے اے آئی کی  مشترکہ سفارشات کے مطابق، آئی سی اے او کی رہنما ہدایات کی روشنی میں اہلیتی مطالعات اور حفاظتی جائزے کا کام بھی انجام دیا گیا یہ سفارشات اس مقصد کے لئے تشکیل دی گئی ٹیم نے  موقع کا معائنہ کرنے کے بعد کی تھی۔ اس معائنہ کا مقصد صورتحال کا جائزہ لیکر چوڑی باڈی والی جہازوں کی آمد و رفت کے لئے مناسب سہولتوں کی فراہمی کے تعلق سے سفارشات پیش کرنا تھا۔

اس اہلیتی مطالعہ جاتی رپورٹ، حفاظتی جائزے اور خطرات کو کم سے کم کرنے کی حکمت عملی کی بنیاد پر ڈی جی سی اے نے کالی کٹ ہوائی اڈے سے چوڑی باڈی والی ہوائی جہازوں کی پرواز دوبارہ شروع کرنے کے لئے این او سی   جاری کردیا ہے۔ میسرز سعودی ایئر لائنس اپنی چوڑی باڈی والے ہوائی جہازوں (A330-300/B777-200ER) کے ساتھ ریاض اور جدہ کے لئے اپنی پروازوں سے اس سروس کا آغاز کررہی ہے۔ شیڈول حسب ذیل ہے۔

ایس وی 746/747۔ ۔ جدہ / کالی کٹ/ جدہ۔ آمد 1110/روانگی 1310

پیر، بدھ، جمعرات، سنیچر

ایس وی 891/893۔۔  ریاض/ کالی کٹ/ ریاض۔ آمد 1110/ روانگی 1310

منگل، جمعہ، اتوار

کالی کٹ بین الاقوامی ہوائی اڈہ ایک منفعتی ہوائی اڈہ ہے جسے اے اے آئی کے ذریعہ چلایا جاتا ہے اور سالانہ تین ملین سے زیادہ مسافر یہاں سے آمد و رفت کرتے ہیں جن میں 2.6 ملین بین الاقوامی مسافر ہوتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More