17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کام، علم اور جذبہ غیر معمولی نتائج پیدا کرتے ہیں : نائب صدرجمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی۔ نائب صدر جمہوریہ ٔ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ کام ، علم اور جذبہ کا مجموعہ غیر معمولی نتائج پیدا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کے فلسفہ میں وہ ساری چیزیں موجود ہیں جس سے دور جدید میں طرز زندگی کے مسائل سے نمٹا جائے ۔ نائب صدر جمہوریہ آج ممبئی میں یوگا انسٹی ٹیوٹ کی صد سالہ تقریبات کے افتتاح کے بعد اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے گورنر جناب چودھری ودیا ساگر راؤ اور دیگر شخصیات موجود تھیں ۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یوگا خوشحالی کے تئیں ایک جامع اپروچ کی عکاسی کرتا ہے اور یہ اپنے اندر طبعی ، جذباتی اور روحانی پہلو سمیٹے ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لفظ یوگا دو لفظوں سے ماخوذ ہے ۔ ان میں سے پہلا ‘ربط’ اور دوسرا ‘ارتکاز’ کی نشاندہی کرتا ہے ۔ یہ جسمانی صحت کو ذہنی توازن اور جذباتی سکون سے مربوط کرتا ہے نیز ارتکاز اور مرکوزِ توجہ کو فروغ دیتا ہے ۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یوگا سائنس کے عوامل انسانی زندگی کے باہمی ارتباط کی گہرائیوں میں موجود ہیں ، ارتکاز اہمیت اجاگر کرتے ہیں ، سوچنے سمجھنے کا اہل بناتے ہیں اور گرد و پیش کے واقعات پرغور و فکر کرنے پر آمادہ کرتے ہیں ۔یہ ہمیں بتاتے ہیں کہ ان پرسکون لمحوں میں ہم بہتر اخلاقی فیصلے لے سکتے ہیں ۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یوگا کا فلسفہ دماغ، قول ، جسم، دوسروں کو قبول کرنا ، صبر، اطمینان، ذاتی تجزیہ ، خود کی عکاسی اور فطرت سے متعلق غور و خوض کی پاکیزگی کی وکالت کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوگا کے فلسفہ کے ان تما م پہلو ؤں میں جسمانی نیز تجریدی اور روحانی پہلو شامل ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More