نئی دہلی، ؍جولائی، کامرس اور صنعت کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارین ٹریڈ(بیرونی تجارت کے بھارتی ادارے) کی 51ویں تقسیم اسناد تقریب میں جس کا انعقاد28جولائی 2017 کو نئی دلی میں کیاگیا۔ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ آئی آئی ایف ٹی کی صدر نشیں محترمہ ریتا تیوتیا اور حکومت ہند کے محکمۂ کامرس کے سکریٹری نے اس تقریب کی صدارت کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں محترمہ نرملاسیتارمن نے آئی آئی ایف ٹی اور اس کے طلباء کی ستائش کی اور کہا کہ آئی آئی ایف ٹی کی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان ذہنوں اور آئی آئی ایف ٹی کی مسلسل اور سخت تعلیم و تربیت حاصل کرنے والے طلباء اس میں مہارت حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آئی آئی ایف ٹی کی مزید توسیع کی جا رہی ہے اور جلد ہی اس کی تیسری شاخ آندھرپردیش کے کاکیناڑہ میں کھولی جائےگی، جو خصوصی معاشی زون بھی ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ بین الاقوامی کاروبار اور تجارت کے پروگرام آج کی دنیا سے سب سے زیادہ متعلق ہیں۔ ایسا سلئے ہے کیونکہ عالم گیری کے ابتدائی طورپر مختلف معیشتوں کو بہت فائدہ پہنچایا ، لیکن بعد میں آہستہ آہستہ یہ محسوس کیاگیا کہ مختلف وجوہات کی بناء پر معیشتوں میں خلاء دیکھی گئی اور غیرب امیر کے درمیان نہ تو خلاء کم ہوئی اور نہ ہی وہ معیشتیں وہ خوشحالی حاصل کر سکیں، جس کی امید کی گئی تھی، بلکہ اس عمل میں سختی آئی ہے، جس کے نتیجے میں حمایتی پالیسی (پروٹیکشنزم) کو مختلف شکلوں میں بڑھاوا ملا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی عالمی تجارت کیلئے مذاکرات میں معاون بین الاقوامی تجارت، اقتصادیات اور قوانین کی معلومات کے ساتھ کثیر تادیبی، انضباطی ماہرین کی ضرورت پر زور دیا اور آئی آئی ایف ٹی کے طلباء سے اس سمت میں اپنی تعلیم اور معلومات نیز ہنرمندی میں اضافہ کرکے تعاون کرنے کو کہا۔ انہوں نے آئی آئی ایف ٹی سے فارغ طلباء سے مجوزہ خارجہ تجارتی پالیسی 20-2015 جو ستمبر 2017 میں جاری کی جائے گی، پران کے مشورے طلب کئے۔
آئی آئی ایف ٹی کی اس تقسیم اسناد تقریب میں 9 پی ایچ ڈی دگریاں، 300 ایم بی اے کی ڈگریاں اور 222 ڈپلوما عطا کئے گئے۔