15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کامرس اور صنعت کے وزیر سریش پربھو نے ای-کامرس سے متعلق قومی پالیسی کے لئے فریم ورک پر تھنک ٹینک کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی؍ اپریل2018،کامرس و صنعت اور شہری ہوابازی کے  مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے کل ای-کامرس سے متعلق قومی پالیسی کے لئے فریم ورک پر تھنک ٹینک کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں مختلف وزارتوں ؍محکموں کے سینئر افسروں نے شرکت کی ، جو ای-کامرس کے مختلف پہلوؤں میں شریک ہیں۔نیز کامرس کے محکمے، صنعتی پالیسی کے محکمے ، مواصلات کے محکمے، الیکٹرانکس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے سیکریٹریوں نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا اور ٹرائی(ٹی آر اے آئی) کے چیئر پرسن ، صنعتی اداروں کے اعلیٰ سطح کے نمائندوں، ای-کامرس کمپنیوں، ٹیلی مواصلات کی کمپنیوں، آئی ٹی کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ ماہرین نے شرکت کی۔

ای-کامرس پر قومی پالیسی کے لئے فریم ورک سے متعلق تھنک ٹینک ، کامرس کے محکمے کی طرف سے حال ہی میں قائم کیا گیا ہے۔یہ ایک جامع اور حقیقت پر مبنی مذاکرات کے لئے ٹھوس فورم فراہم کرے گا، جس سے معلومات پر مبنی پالیسی سازی کی راہ ہموار ہوگی، تاکہ ملک مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لئے مناسب طور پر تیار رہے اور چیلنجوں سے نمٹ سکیں جو ڈجیٹل معیشت میں اضافے کی نئی لہر سے اٹھیں گے۔

تھنک ٹینک نے ای-کامرس پر ایک جامع اور اثرانداز قومی پالیسی تیار کرنے کی غرض سے ان چیلنجز کےبارے میں اجتماعی طورپر غورو خوض کیا،جو ڈجیٹل معیشت اور ای-کامرس کے شعبوں میں ہندوستان کو درپیش ہیں۔تھنک ٹینک کے ذریعے جن بہت سے مسائل پر غورو خوض کیاگیا ان میں فزیکل اور ڈجیٹل بنیادی ڈھانچے انضباطی نظام ، ٹیکس پالیسی، ڈاٹا فلو، سرور لوکلائزیشن، ایف ڈی آئی، ٹیکنالوجی  فلو، اسکل ڈیولپمنٹ اور تجارت سے متعلق پہلوؤں جیسی  ای-کامرس اور ڈجیٹل معیشت  کے بہت سے پہلو شامل ہیں۔ای –کامرس پر عالمی پیش رفت اور اہم مسائل پر مناسب قومی پوزیشن وضع کرنا تھنک ٹینک کے  صلاح و مشورہ کا ایک اور اہم پہلو ہے۔

تھنک ٹینک کی پہلی میٹنگ کا ایک اہم نتیجہ یہ برآمد ہوا کہ ای-کامرس پر ہندوستان کی قومی پالیسی کے لئے سفارشات تیار کرنے کی خاطر ایک ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ٹاسک فورس کو حکومت ہند، ای-کامرس کی صنعت کے نمائندوں اور ماہرین پر مشتمل مختلف ذیلی گروپوں میں تقسیم کا جائے گا۔ ٹاسک فورس 6مہینے کے اندر اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More