نئی دہلی؍ ،کامرس اور صنعت کے وزیر جناب سریش پربھو نے آج یہاں صنعتی پالیسی اور فروغ کے محکمے (ڈی آئی پی پی) کے آئی پی آر فروغ اور بندوبست کے سیل (سی آئی پی اے ایم) کے لئے سرکاری ویب سائٹ کا اجراء کیا۔سی آئی پی اے ایم قومی دانشورانہ املاک کے حقوق کی پالیسی کومؤثر طور پر نافذ کرنے کے لئے ڈی آئی پی پی کے تحت قائم کی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی پی پی کے سیکریٹری جناب رمیش ابھیشیک بھی موجود تھے۔
یہ ویب سائٹ ایک سوال و جواب پر مبنی ویب سائٹ ہے جو بیداری پیدا کرنے اور آگاہی سے متعلق پروگراموں سمیت تمام ہونے والے پروگراموں کے بارے میں مسلسل تازہ جانکاری فراہم کرتی ہے اور دانشورانہ املاک کے حقوق کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔یہ ویب سائٹ آئی پی آر سے متعلق مختلف سطحوں کے لئے معلوماتی مواد فراہم کرے گی۔ ان سطحوں میں اسکول، یونیورسٹی، صنعت اور پروگرام نافذ کرنے والی ایجنسیاں شامل ہیں۔
اس ویب سائٹ پر کوئی بھی شخص تازہ خبریں خاص طورپر دانشورانہ املاک کی دنیا میں ہونے والی تمام تازہ واقعات ، سی آئی پی اے ایم اور آئی پی کے ماہرین کے ذریعے تعلیمی بلاگ اور مضامین پڑھ سکتے ہیں۔
یہ ویب سائٹ آئی پی کے تازہ رجحانات کے بارے میں تازہ جانکاری ، درخواست کے شعبے میں اعدادو شمار ،جانچ، منظوری اور مختلف آئی پی آرکے بارے میں فیصلے کی جانکاری فراہم کرے گی۔ یہ ویب سائٹ حکومت کے ذریعے ملک میں آئی پی آر نظام کو مستحکم کرنے لئے کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرے گی ۔
آپ www.cipam.gov.in پرلاگ کرسکتے ہیں یا تازہ جانکاری کے لئےٹوئٹر @CIPAM_India پر لاگ کرسکتے ہیں۔