نئی دہلی، 15جنوری 2017؛ کامرس کے سکریٹری نے 6 جنوری 2017 کو ایک موبائل ایپ سیز انڈیا کا آغاز کیا۔ محکمہ کامرس کے ایسی ای زیڈ ڈویژن نے اپنے وسیع تر ای گورننس اقدام نیز آن لائن سسٹم کے تحت خصوصی اقتصادی زون کے لیے موبائل ایپ تیار کیا ہے۔ کامرس کے سکریٹری نے اس ایپ کا آغاز کیا اور کہا کہ مذکورہ ایپ سے خصوصی اقتصادی زون یونٹوں کی مدد ہوگی اور ایس ای زیڈ تیار کرنے والے اور یونٹ ایس ای زیڈ آئی لائن سسٹم پر اپنے لین دین کا پتہ آسانی سے کر سکیں گے۔ اب ایس ای زیڈ تیار کرنے والے اور یونٹ اپنے لین دین کو مذکورہ سسٹم کے ذریعہ ڈیجیٹل طور پر داخل کر سکیں گے اور ان کا ایس ای زیڈ انڈیا موبائل ایپ کے ذریعہ اپنے لین دین کے اسٹیٹس کا پتہ کر سکیں گے۔