17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کامرس کے محکمے میں ٹریڈ ریمیڈیز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کا قیام

Urdu News

نئی دہلی، کامرس کے محکمے نے کامرس اور صنعت کی وزارت میں ٹریڈ ریمیڈیز کا ڈائریکٹوریٹ جنرل قائم کرنے کیلئے با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ کامرس اور صنعت کے وزیر جناب سریش پربھو نے 7؍مئی 2018 کو حکومت کے ذریعہ حکومت ہند کی تجارت سے متعلق ضابطے 1961 میں کی گئی ترمیم کے پیش نظر کامرس کے محکمے میں ڈی جی ٹی آر کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

ڈی جی ٹی آر اینٹی ڈمپنگ اور کاؤنٹر ویلنگ ڈیوٹی اور تحفظات سمیت ٹریڈ ریمیڈیز سے متعلق تمام اقدامات کےبندوبست کی قومی اتھارٹی ہوگی۔ اینٹی ڈمپنگ اور متعلقہ ڈیو ٹیز کا ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ا ے ڈی) ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سیف گارڈز( ڈی جی ایس)  اور ڈی جی ایف ٹی کو جی ڈی ٹی آر میں ضم کر کے اسے ایک واحد قومی ادارہ بنا دیا جائے گا۔ یہ ہماری گھریلو صنعت اور برآمدکاروں کو دوسرے ملکوں میں ٹریڈ ریمیڈیز کے   بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے میں بھی مدد دے گی۔ پچھلے تین برسوں میں ہندوستان نے نا مناسب تجارتی عمل کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے اور ملکی صنعت کیلئے یکساں مواقع فراہم کرنے کی خاطر 130 سے زیادہ اینٹی ڈمپنگ/کاؤنٹر ویلنگ/سیف گارڈ کے معاملات نمٹائے ہیں۔

ڈی جی ٹی آر کو 112 آسامیوں کی تعیناتی کے ساتھ منظوری دی گئی ہے۔ ان اسامیوں کو محکمہ کامرس  کے اینٹی ڈمپنگ اینڈالائیڈ ڈیوٹیز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل اور سی بی ای سی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سیف گارڈ سےپُر کیا جائے گا۔ڈی جی ٹی آر ایک کثیر خدمات والا ادارہ ہوگا، جس میں بین الاقوامی تجارت، کسٹم، مالیہ، فائنانس، معاشیات، کوسٹنگ اور قانون جیسے شعبوں کے ماہر عہدیدار موجود ہوں گے۔

کامرس اور صنعت کے وزیر جناب سریش پربھو نے 1997 سے التواء میں پڑے ڈی جی ٹی آر کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اسے ملکی صنعت کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More