9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کامرس کے مرکزی وزیر نےمعیار بندی سے متعلق قومی حکمت عملی کا اجراء

Urdu News

نئی دہلی، ۔کامرس اور صنعت کے وزیر سریش پربھو نے کہا ہے کہ بہترین معیار فراہم کرنے کے سلسلے میں ہندوستان کی تلاش معیار بندی کی نشاندہی سے شروع ہوئی ہے وہ آج نئی دہلی میں معیار بندی سے متعلق قومی حکمت عملی پر عملدرآمد کے سلسلے میں پانچویں نیشنل اسٹینڈر اجتماع میں تقریر کررہے تھے۔اس تقریب اہتمام کامرس کے محکمے اور ہندوستانی صنعتوں کی کنفیڈریشن(سی آئی آئی) نے کیا ہے۔جو 19-20 جون تک چلے گی۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ جب تک مصنوعات کی معیار بندی نہ ہو انہیں بازار میں پہنچانا مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معیار بندی سے برآمدات کو بھی فر وغ ملتا ہے اور اندرون ملک اقتصادی ترقی بھی ہوتی ہے۔ اس سے مصنوعات کی قیمت معلوم ہوتی ہے۔ جس سے سب سے زیادہ صارفین کو فائدہ پہنچتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More