17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کامرس کے وزیر سریش پربھو کا ملک کے اسٹارٹ اپ کمیونٹی کے لئے پیغام

Urdu News

نئی دہلی، کامرس اور صفت کے وزیر جناب سریش پربھو نے ملک کے اسٹارٹ اپ کمیونٹی کے لئے سوشل میڈیا سے براہ راست خطاب کیا۔

جناب پربھو نے معاشی صورتحال اور سماجی تعمیر میں اسٹارٹ اپ کے رول کی ستائش کی اور اسٹارٹ اپ کمیونٹی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے اور اسٹارٹ اپ کو ان تبدیلیوں کا نہ صرف فائدہ اٹھانا ہے بلکہ ان تبدیلی کو رفتار دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوکھم اٹھانے والے لوگوں کا مستقبل تابناک ہے۔

جناب پربھو نے اسٹارٹ اپ کمیونٹی کو بتایا کہ وہ خود کو بھی اسٹارٹ اپ فیملی کے تئیں جواب دہ مانتے ہیں۔ انہوں نے اسٹارٹ اپ کو بڑھاوا دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ سرکار کے رول کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اہل قیادت میں حکومت اڑچنیں دور کرنے اور اسٹارٹ اپ کو بڑھاوا دینے کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے افسر اسٹارٹ اپ معاشی نظام کو اور زیادہ کامیاب بنائیں گے۔

انہوں نے اسٹارٹ اپ کمیونٹی کی تابناکی کے لئے امید ظاہر کی اور اسے شاندار طریقے سے کامیاب بنانے کی تلقین کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More