16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کامرس کے وزیر 24 ستمبر سے باہمی بات چیت کے لئے بنگلہ دیش کا تین دن کا دورہ کریں گے

Urdu News

نئی دہلی۔ کامرس اور صنعت اورشہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو 24 ستمبر سے بنگلہ دیش  کا تین دن کا دورہ کریں گے۔

اپنے تین دن کے دورے کے دوران جناب پربھو بنگلہ دیش کے اپنے ہم منصب جناب طفیل احمد  کے ساتھ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔جناب پربھو ڈھاکہ میں کاروباری سربراہوں سے بھی بات چیت کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی  تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔2012-13 اور 2016-17 کی مدت میں دونوں ملکوں کے درمیان کل تجارت میں 11اعشاریہ  چار پانچ  فیصد کی  سالانہ شرح سے اضافہ ہوا۔2016-17 میں باہمی تجارت 7 اعشاریہ   پانچ دو ارب امریکی ڈالر بقدر رہی۔ ہندوستان کی بنگلہ دیش کو برآمدات 2016-17 میں 6 اعشاریہ آٹھ دو ارب ڈالر رہی اور2016-17 کے دوران بنگلہ دیش سے درآمدات 0 اعشاریہ سات ارب ڈالر رہی۔2017-18( اپریل۔ دسمبر) کے لئے بنگلہ دیش کو ہندوستان کی برآمدات 5862 اعشاریہ سات تین ملین اور درآمدات 463 اعشاریہ تین چار ملین ڈالر رہی۔

اس سے پہلے آج جناب سریش پربھو نے بنگلہ بازار میں آزادی کی جنگ کے میوزیم کا دورہ کیا جو بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کی یاد  گار ہے۔جس نے بنگلہ دیش کو آزادی کی راہ ہموار کی تھی۔انہوں نے بھولا میں ایک پرانے گھر کا بھی دورہ کیا۔وزیر موصوف کو بھولا میں فاطمہ خاتون ڈگری کالج میں ایک شہری استقبالیہ دیا گیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سریش پربھو نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قریبی تعلقات کا ذکر کیا اور ثقافت میں یکسانیت کے بارے میں بات کی اور باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں بڑھتے ہوئے مواقع کا بھی ذکر کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش  نے  حال ہی سرحد پار تیل پائپ لائن اور نئے ریل پروجیکٹ کی تعمیر میں شراکت داری کی ہے۔

بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں اپنے قیام کے دوران جناب سریش پربھو بنگلہ دیش کے شہری ہوا بازی اور سیاحت کے وزیر جناب کے کے ایم شاہجہاں کمال اور سڑک ٹرانسپورٹ اور پلوں کے وزیر جناب عبیدالقدیر سے بھی ملیں گے۔ کامرس کے وزیر بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید سے بھی ملاقات کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More