21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کامن سروس سینٹر کو ڈیجیٹل انڈیا پروگرام میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا: الفونس کنّن تھانم

Urdu News

نئی دہلی، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب الفونس کنّن تھانم نے کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) کے ضلع مینیجروں کی ورکشاپ کے دوران کہا کہ حکومت کی ڈیجیٹل انڈیا مہم میں کامن سروس سینٹر کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ سی ایس سی دیہی صنعت کاروں کے اندر دیہات میں رہنے والے شہریوں کو بااختیار بناکر اور متعدد سرکاری اور دیگر خدمات تک رسائی کے مواقع دستیاب کراکر ہندوستان میں انقلاب لانے کی صلاحیت ہے۔ وہ متعدد قسم کی خدمات سے محروم افراد کی خدمت سے متعلق حکومت کے ایجنڈے کو آگے بڑھاسکتے ہیں۔ وہ یہ کام خاص طور پر دیہاتوں میں رہنے والے باشندوں کے لئے انجام دے سکتے ہیں۔

جناب الفونس کنّن تھانم آج انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں منعقدہ سی ایس سی نیشنل کانفرنس کے دوران ملک بھر کے تقریباً 600 سی ایس سی ضلع مینیجروں سے خطاب کررہے تھے۔

وزیر موصوف نے اس کانفرنس کا افتتاح کیا۔ انھوں نے زمینی سطح پر پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے، آدھار، بینکنگ، انشورنس جیسی کلیدی خدمات دستیاب کرانے میں سی ایس سی کی کوششوں کی ستائش کی۔ انھوں نے کیرالہ کے کوٹایم کی مثال پیش کی جو کہ ہندوستان کا پہلا سو فیصد ڈیجیٹلی لٹریٹ (ڈیجیٹل نقطہ نظر سے خواندہ) قصبہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ سی ایس سی، ترقی کے فائدے کو محروم ترین طبقات تک پہنچانے کے وزیراعظم مودی کے خواب کی تکمیل کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ ڈیجیٹل انڈیا بے آوازوں کو آواز دیتا ہے اور اس کی تکمیل سی ایس سی کے ذریعے ہونے والی ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہے کہ اس ملک میں سب سے بڑا انقلاب کامن سروس سینٹرس کے ذریعے سے لایا جارہا ہے۔ سی ایس سی ضلع مینیجرس اضلاع میں حکومت کے ویژن کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ اپنے علاقے میں حکومت کی آواز ہیں اور ڈیجیٹل کاری کے نقطۂ نظر سے شمولیت پر مبنی سماج کی تعمیر میں تعاون دے سکتے ہیں۔

ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری جناب اجے پرکاش ساہنی نے کہا کہ سی ایس سی تحریک مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ ہندوستان میں 2.70 لاکھ مراکز کے نیٹ ورک نے آدھار انرولمنٹ، اے ای پی ایس، ڈیجیٹل خواندگی، ٹیلی میڈیسن، انشورنس، ٹیلی لاء، فروغ ہنرمندی جیسے شعبوں میں شاندار کام کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مجھے اس بات سے بہت خوشی ہے کہ آج سی ایس سی ہندوستانی بحریہ میں بھرتی میں تعاون کا عظیم موقع حاصل کررہے ہیں۔ ضلع مینیجروں کو ملک میں ہر شہری تک ڈیجیٹل لین دین کے توسط سے ادائیگی کو فروغ دینا ہے۔ انھوں نے ہر سی ایس سی میں بھارت کیوآر کوڈ کے استعمال کی بات کہی۔

ورکشاپ کے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے سی ایس سی،ایس پی وی کے سی ای او ڈاکٹر دنیش تیاگی نے کہا کہ آج 2.70 لاکھ شہریوں کو ان کے گھر پر بہت طرح کی خدمات دستیاب کرارہے ہیں۔ ہم نے ملک میں آئی سی ٹی پر مبنی دیہی کمپنیوں کی تخلیق کی ہے۔ ڈاکٹر تیاگی نے مزید کہا کہ گزشتہ چھ مہینوں کے اندر ای ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے کے تحت سی ایس سی کے دائرے میں 4 ملین سرٹیفائڈ افراد آئے ہیں۔ سی ایس سی، پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے کے سبب بھاری بھرکم ہوگیا ہے۔ ہم دیہی لوگوں سے متعلق سبھی خدمات پر کام کررہے ہیں تاکہ انھیں بااختیار بنایا جاسکے اور ڈیجیٹل نقطۂ نظر سے شمولیت پر مبنی معاشرے کی تعمیر ہوسکے۔

انڈیا فرسٹ کی سی ای او محترمہ آر ایم وشاکھا نے کہا کہ سی ایس سی قابل تعریف طریقے سے دیہی ہندوستان میں معیاری خدمات دستیاب کرارہے ہیں۔ سی ایس سی، ایس پی وی اور انڈیا فرسٹ کا دیہی ہندوستان کے تعلق سے تصور ایک طرح کا ہے اور مالی شمولیت سے متعلق اہداف کے حصول کے لئے ہم انڈیا فرسٹ لائف سی ایس سی انشورنس کھاتہ کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ یہ ایک انوکھی پیشکش ہے، جس کا مقصد دیہاتوں میں رہنے والے باشندوں کو انشورنس کے فوائد سے مستفید ہونے کا اہل بنانا ہے۔

کانفرنس کےد وران درج ذیل خدمات کا آغاز کیا گیا

انشورنس کھاتہ کا آغاز:

سی ایس سی، ایس پی وی اور انڈیا فرسٹ لائف انشورنس نے ‘‘انشورنس کھاتہ’’ منصوبے کا آغاز کیا۔ یہ ایک مالی شمولیت سے متعلق منصوبہ ہے جو عوام کو آسام طریقے سے انشورنس کے فوائد حاصل کرنے کا اہل بناتا ہے۔ یہ منصوبہ سیزنل انکم (غیرمستقل آمدنی) کے امکان کو پیش نظر رکھتا ہے اور صارف کو ٹکڑوں میں اور جب بھی ممکن ہو، قسط کی ادائیگی کے لئے لچیلے پن کی سہولت دستیاب کراتا ہے۔ یہ منصوبہ ملک بھر کے 2.7  لاکھ مراکز کے توسط سے قابل عمل بنایا جائے گا، جس میں خاص توجہ نہ صرف انشورنس کو قابل استطاعت بنانے پر ہوگی بلکہ اس میں اس بات کا بھی خیال رکھا جائے گا کہ اس کی رسائی سماجی پائیدان میں نیچے کی سطح پر زندگی گزارنے والے لوگوں تک بھی ہو اور یہ ان کے لئے بھی پرکشش ہو۔

ہندوستانی بحریہ میں بھرتی کے لئے سی ایس سی کے توسط سے آن لائن درخواست گذاری

وہ امیدوار جو بھارتی بحریہ میں بھرتی کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں وہ اب سی ایس سی کے توسط سے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ ہندوستانی بحریہ میں شمولیت ؍ بھرتی کے لئے آن لائن درخواست پُر کرنے کے کام میں سی ایس سی کے ذریعے امیدواروں کی مدد کی جائے گی۔ سی ایس سی، ایس پی وی ہندوستانی بحریہ کو ملک بھر کے سی ایس سی نیٹ ورک تک رسائی کی سہولت دستیاب کراکر تعاون دے گا۔ سی ایس سی، ایس پی وی ایڈورٹائزنگ (اشتہارات کی اشاعت) اور مارکیٹنگ کے کام میں ہندوستانی بحریہ کو تعاون دے گا، تاکہ وہ سی ایس سی لوکیشنز پر بینرس کے توسط سے خالی اسامیوں اور بھرتیوں کی پبلسٹی کرسکے۔

فروغ ہنرمندی کے لئے سی ایس سی اکیڈمی اور ٹی سی ایس کے درمیان مفاہمت نامے کا تبادلہ

اس موقع پر دیہی ہندوستان میں ہنرمندی کے فروغ کے لئے سی ایس سی اکیڈمی اور ٹی سی ایس کے درمیان مفاہمت نامے کا تبادلہ ہوا۔ اب ہندوستان میں سی ایس سی نیٹ ورک کے توسط سے دیہی آبادیوں تک ہنرمندی سے متعلق 300 سے زیادہ کورسیز پہنچیں گے۔

صحت دیکھ بھال کے لئے سی ایس سی اور 2.5 این وی جی ایسیلر کے درمیان مفاہمت نامے کا تبادلہ

سی ایس سی نیٹ ورک کے توسط سے آنکھوں کی جانچ اور چشموں کی تقسیم کے لئے ایک مفاہمت نامے کا تبادلہ کیا گیا۔ اس خدمت کے توسط سے آنکھوں کے ریفریکٹیو انڈیکس کی جانچ کی جاسکے گی اور مناسب قیمتوں پر وی ایل ای کے ذریعے چشموں کی تقسیم کی جاسکے گی۔

مختلف خدمات کے سلسلے میں غیرمعمولی کارکردگی کے لئے 7 ضلع مینیجروں کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے موبائل یونٹ کو جھنڈی دکھائی۔

ایم ای آئی ٹی وائی کے وزیر اور سکریٹری کے علاوہ اس تقریب میں انڈیا فرسٹ کی سی ای او محترمہ آر ایم وشاکھا اور اے وی ایس ایم، وائس ایڈمیرل اے کے چاؤلہ نے بھی شرکت کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More