نئی دہلی، 22 فروری / وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے ہندستان اور یونان کے درمیان ہوائی خدمات کے سمجھوتے پر دستخط کئے جانے کو منظوری دے دی ہے۔ اس سمجھوتے میں دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ تجارت، سرمایہ کاری ، سیاحت اور ثقافتی تبادلے کی گنجائش ہے جس سے شہری ہوا بازی کے سیکٹر کو ترقی سے ہم آہنگ کیا جاسکے ۔ اس سمجھوتے کے تحت دونوں ملک ایک یا ایک سے زیادہ ایئرلائنز نامزد کرنے کے حقدار ہوں گے۔ دونوں میں سے کسی بھی ملک کی نامزد ایئرلائنز کو دوسرے ملک کے علاقے میں دفاتر قائم کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ جس سے ہوائی خدمات کو فروغ دیا جاسکے۔ دونوں ملکوں کی نامزد ایئر لائنز کو مخصوص راستوں پر متفقہ طور پر ہوائی خدمات چلانے کا منصفانہ اور مساوی موقع حاصل ہوگا۔
روٹ شیڈول کےمطابق ہندستان کے ہوائی جہاز ایتھنز تھیسالونیکی Heraklionاور ایسے کسی تین پوائنٹس (مقام) تک ہوائی خدمات چلا سکتے ہیں جس کا بعد میں یونان تذکرہ کرے گا۔ جبکہ ہیلینک جمہوریہ کے ہوائی جہاز نئی دہلی ، ممبئی ، بنگلور ، کولکتہ ، حیدر آباد اور چنئی تک ہوائی خدمات فراہم کرسکتے ہیں۔ فی الحال ہندستان اور یونان کے درمیان ہوائی خدمات سمجھوتہ نہیں ہے۔ دونوں ملکوں کے وفود نے 16، 17 ستمبر 2016 کو نئی دہلی میں میٹنگ کی تھی اور ہوائی خدمات سمجھوتے کے متن کو حتمی شکل دی تھی۔