17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کثیر پہلوئی اعداد وشمار شیئرنگ ڈھانچہ قائم کرنے کی ضرورت ہے: نائب صدر جمہوریہ ہند

Urdu News

نئیدہلی۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے کہا ہے کہ ممالک کے

لئے یہ لازم ہے کہ وہ متحد ہوکر بین الاقوامی اتحاد قائم کریں تاکہ موجودہ عہد میں اعدا د وشمار کاتحفظ ہوسکے اور انہیں باہم  ساجھا بھی کیاجاسکے۔

اس امر کے تئیں اظہار خیال کرتے ہوئے کہ سائبر سلامتی اور اعداد وشمار کاتحفظ ازحد اہمیت اختیار کرچکے ہیں، نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ اس بات کی فوری ضرورت ہے کہ ایک کثیر پہلوئی اعداد وشمار شیئرنگ ڈھانچہ وضع کیاجائے جو اپنی وسعت کے لحاظ سے کافی بھی ہو اور ایک دوسرے کے لئے لائق استعمال بھی ہو۔

اُپ راشٹرپتی بھون میں آج یہاں راجیہ سبھا کےرکن ڈاکٹر نریندر  جادھو  کی تصنیف ’نیو ایج ٹیکنالوجی اینڈ انڈسٹریل  ریولیوشن 4.0 ‘ نام کی ایک کتاب کا اجراء کرتے ہوئے، نائب صدر  جمہوریہ ہند نے کہا کہ  ٹیکنالوجی کے شعبے میں جو مضمراتی ترقیاں وقوع پذیر ہوئی ہیں انہیں ملک بھر میں  افزوں طور پر شمولیت سے ہمکنار کرنے کی غرض سے یہ بات لازم ہے کہ ملک کی تمام ریاستوں میں  واقع ڈیجیٹل فرق کو کم سے کم کیاجائے۔

جناب نائیڈو نے زور دیکر کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجیوں کو  مختلف النوع شعبوں  مثلاً بنیادی ڈھانچہ، توانائی، پانی ، فضلہ انتظام ، نقل وحمل  زمین جائیداد اور شہری منصوبہ بندی کے مسائل کا حل نکالنے کیلئے  بروئے کار لایا جانا چاہئے۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجی  گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی  کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کے سلسلے میں جاری کوششوں میں استعمال کی جاسکتی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ غیرہمہ گیر ، غیرمصدقہ اور جعلی اطلاعات وبے بنیاد خبروں سے اجتناب کیا جائے اور ان سے خبردار رہا جائے۔  انہوں نے نئے عہد کی ٹیکنالوجی کے متعارف کرائے جانےکے بعد متعلقہ پیشہ وروں کو از سر نو ہنرمند بنانے کی خواہش کااظہار کیا کیوں کہ متعلقہ پیشہ وروں کو اس پس منظر میں اپنا روزگار گنوانے کا خدشہ لاحق ہے۔

کونارک پبلشر کے چیئرمین جناب کے آر نائر ، محترمہ وسوندھرا جادھو اور دیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More