17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرائے کی کوکھ کے لئے بھارت آنے والے غیر ملکیوں کو ویزا نہیں

Urdu News

نئی دلّی ، اگست ؍صحت اور خاندانی بہبود کی وزیر مملکت محترمہ انو پریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ کرائے کی کوکھ کے استعمال میں شفافیت اور نگرانی کے پیش نظر حکومت نے حال ہی میں سرروگیسی ( ریگولیشن بل ، 2016 لوک سبھا میں متعارف کرایا ہے جو کہ صحت اور خاندانی بہبود کی پارلیمانی قائمہ کمیٹی کو ارسال کردیا گیا ہے ۔

مجوزہ بل کے باب 3 کے سیکشن 4 کی شق (iii ) بی ( II ) کے تحت اولاد کے خواہاں جوڑے کے نزدیکی رشتہ دار کے علاوہ دیگر کوئی خاتون اپنے آپ کو اجرت پر ماں بننے کے لئے پیش کر سکتی ہے ۔

تمام ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 04 نومبر ، 2015 کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا ہے کہ اولاد کے لئے کرائے کی کوکھ حاصل کرنے کی غرض سے بھارت آنے کے لئے غیر ملکیوں کو بھارتی مشن ؍ پوسٹ ویزا جاری نہیں کریں گے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More