نئی دہلی، صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کرسمس سے قبل ہم وطنوں کو مبارک باد دی ہے۔
صدرجمہوریہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’کرسمس کے موقع پر میں بھارت اور بیرون ملک رہنے والے اپنے ہم وطنوں ، خاص طور پر عیسائی بھائیوں اور بہنوں کو پرخلوص مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
حضرت عیسیٰ مسیح (علیہ السلام) امن ، بھائی چارے اور امید کے علامت تھے۔ کرسمس ایسی انسانی اقدار کی تقریب ہے جو باہمی دیکھ بھال اور ساجھیداری اور بذات خود زندگی کو ایک تقریب میں بدلنے کے لئے ہے۔ صدرجمہوریہ دعا کی کہ یہ کرسمس ہمارے ملک اور پورے کرہ ارض میں بھائی چارے اور انسانیت کو فروغ دینے کے لئے ہمیں تحریک دے‘‘۔