نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ جناب رامناتھ کووند نے ملک کے عوام کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
ایک تہنیتی پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ‘‘کرسمس کے مبارک موقع پر میں اپنے ہم وطنوں خاص طور پر ہندوستان اور بیرون ملک رہنے والے اپنے عیسائی بھائیوں اور بہنوں کو والہانہ مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔
میری دعا ہے کہ حضرت عیسی کا یوم پیدائش ہم میں اور ہمارے کنبوں میں محبت ، ایثار اور ہمدردی کے عالمگیر پیغام فروغ پائے ۔ خدا کرے یہ دن ہمارے معاشرے میں جذبۂ اخوت کی تجدید کا دن ہو اور دنیا بھر میں امن و سلامتی اور دوستی کا پیغام لائے ۔ ’’