17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرشی انّتی میلہ 2017

कृषि उन्नति मेला-2017
Urdu News

نئی دہلی، 14 مارچ، ہندوستانی زرعی تحقیق کے ادارے (آئی اے آر آئی) 1972 سے کسانوں اور صنعت کاروں میں زرعی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں جدید کاری کو مقبول بنانے اور اس کی نمائش کرنے کے لئے کرشی وگیان میلے (زرعی سائنس میلے) کا اہر سال اہتمام کررہی ہے۔ کسان برادری سے فیڈ بیک حاصل کرنے کے لئے یہ ایک انتہائی اہم سالانہ پروگرام ہے جو انسٹی ٹیوٹ کے مستقبل کی تحقیقی ٹیکنالوجی کا فیصلہ کرنے میں مدد کرتی ہے۔ ملک بھر سے ہزاروں کسان اور لوگ ہر سال میلے میں شرکت کررہے ہیں۔ اس سال کرشی میلہ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت اور آئی سی اے آر اشتراک سے نئی دہلی کے آئی اے آر آئی کے کیمپس میں 15 سے 17 مارچ کے درمیان منعقد ہوگا۔ زراعت اور کسانوں کی فلاح کے وزیر جناب رادھا موہن سنگھ 15 مارچ 2017 کو اس میلے کا افتتاح کریں گے۔ اس میلے میں تنظیمیں اور کسان زرعی ٹیکنالوجیوں مصنوعات اور خدمات کی نمائش کرنے کے لئے اسٹالوں کی بکنگ کررہے ہیں۔ مختلف موضوعات پر تکنیکی اجلاسوں میں مختلف زرعی ٹیکنالوجیوں پر کسانوں کو معلومات فراہم کی جائے گئی۔ اس کے علاوہ زرعی ترقی کے لئے حکومت کی اسکیموں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ایک ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں زرعی خواتین کو تازہ ترین زرعی ٹیکنالوجیوں اور ان کو ان کے حقوق کے بارے میں بیدار کیا جائے گا۔ 19 سے 21 مارچ 2016 کے دوران نئی دہلی میں تین روزہ قومی زرعی میلے کرشی انّتی میلے 2016 کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اس میلے کا افتتاح وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا۔

وزیراعظم نے کسانوں کو مختلف دوست خدمات فراہم کرنے کے لئے ایک موبائل ایپ کسان سوویدھا بھی لانچ کیا تھا۔

Related posts

1 comment

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More