21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے حب الوطنی اور قومی تعمیر پر تقریر کے قومی مقابلے کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، نوجوانوں کے امور اور کھیل وکود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے کہا ہے کہ  حب الوطنی اور قومی تعمیر ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں اور قومی تعمیر  حکومت اور شہریوں کے درمیان  مشترکہ کوشش ہے۔ آج یہاں نوجوانوں کے امور کے محکمے  کی مدد سے نہرو یوا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس)  کے ذریعے  24 اور 25 جنوری  کو  دو روزہ  قومی  تقریری  مقابلے  کے انعقاد پر افتتاحی  خطبہ دیتے ہوئے  کرنل راٹھور نے  کہا کہ قو می تعمیر کے لئے ہر شہری  کا تعاون  ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے  اس بات کا بھی ذکر کیا کہ  یہ ایک ایسا کام ہے  جسے دوسرے کو نہیں سونپا جاسکتا ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ بھارت  تنوع کا ملک ہے اور اس لئے  قومی پرچم  اور قومی ترانہ  حب الوطنی اور وطن پرستی کے احساس کو جگانے کے لئے ضروری ہیں۔ انہوں نے  یا د دلایا کہ ہمارا آئین  ہمیں  بہت سے حقوق  فراہم کرتا ہے  لیکن  اس کے ساتھ  ایسی ذمہ داریاں بھی ہیں جن پر  تمام بھارتی شہریوں  کو عمل کرنا چاہئے۔ وزیر موصوف نے 29 ریاستوں سے آئے  تقریری مقابلے کے کچھ امیدواروں سے بھی گفتگو کی۔

قومی تقریری  مقابلے کا مقصد  نوجوانوں اور عوام میں  قوم پرستی اور  حب الوطنی کے جذبے کو مزید  مستحکم کرنا ہے  تاکہ عوام  قومی  تعمیر میں  خلوص دل سے شرکت کرے۔ یہ  مقابلہ  نوجوانوں میں  مواصلات کی بہترین صلاحیتوں اور  لیڈر شپ کی  کوالٹی  کی بھی نشان دہی کرے گا جس سے ان کی مجموعی ترقی ہوگی اور  وہ بااختیار بن سکیں گے۔ یہ مقابلہ انہیں  قومی تعمیر کے  لئے حکومت کی سرگرمیوں اور پالیسیوں کو سمجھنے  میں بھی مدد دے گا۔ این وائی کے ایس  2015-16 سے  قومی سطح  کے  تقریری مقابلے کا انعقاد کرتا رہا ہے۔

2015 میں  تقریری مقابلے کے آغاز سے  اب تک  4020 بلاکوں کے 40192 اور 556 اضلاع سے تعلق رکھنے والے 9281 امیدواروں اور  29 ریاستوں  کے 500 امیدواروں نے شرکت کی۔ سال 2018- 19 کے لئے بلاک  ، ضلع  اور ریاستی سطح کے تقریری مقابلوں کا انعقاد  ، جو  ستمبر  2018 میں شروع ہوا تھا ، 15 جنوری 2019 کو ختم ہوا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More