15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے دوردرشن کی 9ڈی ایس این جی گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، اطلاعات و نشریات، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن راٹھور (ریٹائرڈ) نے آج یہاں دوردرشن کی 9 ڈی ایس این جی گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس موقع پر اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب امت کھرے، دور درشن کی ڈی جی محترمہ سپریا ساہو اور وزارت کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کرنل راجیہ وردھن راٹھور (ریٹائرڈ) نے کہا کہ ان کی حکومت ایکٹ ایسٹ پالیسی پر توجہ مرکوز کررہی ہے اور اس سلسلے میں شمال مشرقی ہندوستان میں متعدد ترقیاتی کوششیں کی جارہی ہیں۔ شمال مشرق میں مزید ڈی ایس این جی گاڑیوں کی تعیناتی سے شمال مشرقی خطے کی ترقی سے متعلق کہانیوں کو لوگوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔

براہ راست نشریے کے لئے دوردرشن کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے مزید گاڑی دیے جانے کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر 9 نئی سی- بینڈ ڈی ایس این جی گاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو کہ ایچ ڈی سگنلز کو جوڑنے کے قابل ہیں۔ ان گاڑیوں کی خریداری ایک عالمی ٹینڈر کے ذریعہ 22.83 کروڑ روپئے (فی گاڑی 2.54کروڑ روپئے) کی قیمت پر کی گئی ہے۔

ان ڈی ایس این جی یونٹوں سے دوردرشن کو شمال مشرق سے براہ راست نشریے سے اس کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ چونکہ صرف ڈی ایس این جی گاڑیوں میں سے چار گینگٹوک، کوہیما، امپھال اور اگرتلا کے لئے ہیں۔ چونکہ شمال مشرق حکومت ہند کی توجہ کے حامل علاقے ہیں۔ ان گاڑیوں کی مدد سے شمال مشرقی کے دور دراز اور محروم علاقوں کی خبروں کو جمع کرنا اور پروگرامنگ اقدامات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں نئی ڈی ایس این جی یونٹوں کو الٰہ آباد، وشاکھاپٹنم، چنڈی گڑھ، جگدل پور اور پونے میں قائم کیا جارہا ہے۔

دور درشن کے پاس 34 ڈی ایس این جی کا قافلہ ہے، جو کہ ملک بھر میں تعینات ہیں۔ ان ڈی ایس این جی میں سے 16 سی-بینڈ میں کام کرتے ہیں، جبکہ 18 کیوبینڈ میں کام کرتی ہیں۔ فی الحال 34 ڈی ایس این جی میں سے صرف دو ایچ ڈی سگنلز کو جوڑنے کی قابل ہیں۔ ڈی ایس این جی موبائل ارتھ اسٹیشن ہے جو کہ ایک سیٹلائٹ نظام کے ذریعہ کسی بھی دور دراز علاقے سے براہ راست نشر کرنے کی اہل ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More