17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے سب کے لئے کھیل کود کے موضوع پر منعقعدہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا

Col. Rajyavardhan Rathore inaugurates National workshop on “Sports for All” in New Delhi
Urdu News

نئی دہلی، آج یہاں ‘‘سب کے لئے کھیل ’’ کے موضوع پر ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں انڈین اولمپک ایسو سی ایشن ، محکمہ کھیل کو د ، اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا ،نیشنل آبزرورس، اعلیٰ ترجیحی شعبوں کی نیشنل اسپورٹس فیڈریشنوں ، ایس جی ایف آ ئی اور اے آ ئی یو کے نما ئندوں ، تمام ریا ستوں اور مرکز کے زیر انتظام علا قوں کے محکمہ کھیل کود کے سکریٹری ، اسپورٹس پروموشن بورڈس اور اسپورٹس پروموشن این جی اوز سے تعلق رکھنے والے تقریباً 80 نما ئندوں نے شرکت کی ۔ کھیل کود انفراد ی ترقی ، سما جی ترقی ، اقتصادی ترقی اور قومی ترقی میں اہم کردا ر ادا کر تے ہیں اس لئے ورکشاپ کے اہم مقاصد میں سے ایک ، تمام شرا کت داروں کے درمیان تا ل میل قائم کر نا اور کھیل کود سے مختلف فوائد کے حصول کا ایک خاکہ تیار کرنا تھا ۔

ورکشاپ کا افتتاح کر تے ہو ئے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت کرنل(سبکدوش) راجیہ وردھن راٹھور نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خواب کے مطابق حکومت نے‘‘ کھیلو انڈیا’’ پہل کے ساتھ پورے کھیل کو د کے نظام کا بڑے پیمانوں پر جا ئزہ لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلو انڈیا اسکیم صرف اسٹیڈیم کو بہتر بنا نے تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ کھلاڑیوں اور ملک کی ترقی کے لئے بھی کا م کر تی ہے ۔ کھیلو انڈیا ،کھیل کود کے وسیع تردائرےسے متعلق ہے جس میں کھلاڑیو ں کو کھیل کو د کے مواقع فراہم کر نا ، مسابقت کا ماحول بنا نا ، ہونہار کھلاڑیوں کو تلا ش کرنا ۔اور جسمانی فٹنس اور اچھی صحت کے تئیں بیداری پیدا کر نا شامل ہے ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ مسابقت کی مختلف سطحیں بنا نے کی ضرورت ہے ۔ بد قسمتی سے جب ہم گھریلو سطح پر قومی مسابقت کی بات کرتے ہیں تو لوگ جواب دینے میں کچھ وقت لیتے ہیں ۔ اسکول گیمس فیڈریشن آف انڈیا (ایس جی ایف آ ئی)مختلف عمر کے لئے اسکولی سطح پر کھیلوں کا انعقاد کراتی ہے لیکن کو ئی بھی شخص اس کے بارے میں نہیں جا نتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک نیا پروگرام ‘‘کھیلو انڈیا اسکول گیمس ’’دسمبر 2017 میں شروع کر نے جا رہے ہیں ۔ یہ اسکولی سطح کا بہترین ٹورنا منٹ ہو گا ۔ یہ بہتر صلاحیتوں کو ڈھونڈھنے کے لئے ایک پلیٹ فارم بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بہترین صلاحیتیں کھیلو انڈیا اسکول گیمس میں کھیلنے کے لئے آگے آ ئیں گی ۔ ان میں سے ہم 1000 کھلاڑی منتخت کر لیں گے اور 8 سال کے لئے سالانہ 5 لاکھ روپئے سے ان کی مدد کر یں گے ۔اس طرح ہم ہر سال ان کھلا ڑیوں کی تعداد میں اضافہ کر تے جا ئیں گے ۔ اس سے اس ملک میں مختلف شعبوں یعنی کھیلو ں میں کھلا ڑیوں کی بڑی تعداد پیدا کر نے میں مدد ملے گی ۔

کھیل کود کے میدا ن میں صلاحیتوں کی تلاش کے لئے حکومت نے حا ل ہی میں نیشنل اسپورٹس ٹیلنٹ سرچ پورٹل شروع کیا ہے جس میں کو ئی بھی گھریلو اور بین الاقوامی مسابقات کے لئے بہتر کھلا ڑی پیدا کر نے کے لئے ان کی کا ر کردگی کا جا ئزہ اور انہیں ما ہرین کے ذریعہ دی جا نے والی ٹریننگ کے جا ئزے کے لئے ہمیں کھلا ڑیوں کے ویڈیو بھیج سکتا ہے ۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومت صرف کھیلو ں کے کوچ کی تعداد بڑھا نے پر توجہ مرکوز نہیں کر رہی ہے بلکہ پا بندی کے ساتھ ان کی ہنر مندی کو بہتر بنا نے کے لئے لگا تار ان کی درجہ بندی بھی کر رہی ہے ۔ کر نل راٹھور نے کہا کہ ان کی وزارت آئی ٹی پر مبنی ایک ڈھا نچہ تیار کر رہی ہے جہاں ہر کھلا ڑی کا جس کا علم ہے،اس کا پتہ لگا یا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا ایک مرکزی ڈاٹا بیس ہو گا جہاں تک کو ئی بھی کھیل کود کے مقابلوں کا انعقاد کر ے گا ان تک رسا ئی حاصل کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ کھلا ڑی کسی رکاوٹ کے بغیر اپنے کھیل کود پر توجہ مرکوز کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام کوچ حضرات ، منیجر اور ادارےجو ان کھلاڑیوں کی تربیت کر تے ہیں انہیں روزانہ کی بنیا د پر ان کی پیش رفت کی وزارت کو رپورٹ دینے کی ضرورت ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کھیل کود کے تمام شرکا کو ملک میں کھیل کود کے فروغ کے لئے پیشہ واریت ، ذمہ داری اور جوابدہی اپنا نا ہوگا۔حکومت مختلف کھیلوں میں کھیل کود سے متعلق اداروں میں بد نظمی کو قطعی برداشت نہیں کر ے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More