23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان گرودیو گِل کا اعزاز کیا

Urdu News

نئی دہلی، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے محکمے کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے    ہندوستان کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان جناب گرودیو سنگھ گل کو ہندوستان میں فٹبال کے لئے ان کی بیش قیمت خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا  اور انہیں ایک شال ایک یادگاری نشان اور پانچ لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔

          جناب گرودیو  گل کے اعزاز کے لئے اس تقریب کا اہتمام اس لئے کیا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جب ایشیائی کھیلوں میں حصہ لینے والی ہندوستان کی قومی فٹبال ٹیموں کے کپتان کو اعزاز سے نوازا تھا اس وقت جناب گرودیو سنگھ گل کناڈا میں تھے ۔قومی فٹبال ٹیموں کے کپتانوںکو وزیر اعظم کے ذریعہ اعزاز سے نوازے جانے کی تقریب کا اہتمام  اس سال 6 اکتوبر کو نئی دہلی میں  17 برس تک کی عمر کے فٹبال کھلاڑیوں کے فیفا عالمی کپ کے موقع پر کیا گیا تھا ۔

اس تقریب اعزاز سے خطاب کرتے ہوئے جناب گرودیو سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ملک میں  فٹبال کے کھیل کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے کیونکہ 17سال تک کی عمر کے فیفا عالمی کپ کے اہتمام نے ملک گیر پیمانے پر لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کی ہے ۔خاص کر نوجوانوں اور اسکولی  طلبا میں اس کھیل کے تئیں زبردست دلچسپی پیدا ہوئی ہے ۔

واضح ہوکہ ارجن ایوارڈ سے سرفراز 67  سالہ گرودیو سنگھ گل نے 1978  میں  بنکاک میں استعمال کئے جانے والے  ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان  کی قومی فٹبال ٹیم کی قیادت کی تھی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More