17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے اسٹار اسپوٹس نیٹ ورک اور ہاٹ اسٹارپر نشرکئے جانے والے کھیلو انڈیا ترانے کا اجراء کیا

Urdu News

نئی دہلی؍ کھیلوں میں عوام کی حصے داری کی حوصلہ افزائی کرنے اور بہترین صلاحیتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے آج یہاں کھیلو انڈیا ترانے کا اجراء کیا ۔ کھیلو انڈیا کا آغاز 31 جنوری 2018 کو ہوگا۔ کھیلو انڈیا پروگرام کا آغاز ، کھیلو انڈیا اسکول گیمز سے ہوگا۔ یہ ایک ایشا شعبہ ہے جس سے جامع کھیل ترقیاتی پروگرام کا کی عکاسی ہوتی ہے۔کھیلوں کا نشریہ کرنے والا ملک کا اہم نشریاتی ادارہ اسٹار اسپورٹس نشریاتی شراکت دار  کے طورپر سامنے آیا ہے۔

نوجوانوں کے امو راور کھیلوں کے وزیر کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے کھیلوا نڈیا ترانےکا اجراء کیا ۔ یہ جوش  و جذبہ پیدا کرنے والا ایک ایسا ترانہ ہے جس میں پروگرام کے ویژن اور ملک میں شاندار کھیل کلچر کو پروان چڑھانے کی گونج سنائی دیتی ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے کہا کہ کھیلو انڈیا ایک منفرد قسم کا پروگرام ہے، جس کی توجہ ایک مضبوط کھیل ماحولیاتی نظام بنانے پر مرکوز ہے اور یہ طویل مدتی پیشہ ور کھلاڑیوں کے فروغ کے تئیں پابند عہد ہے۔ہم اس پہل کو ممکن حد تک ملک بھر کے سبھی کھلاڑیوں اور کھیل کے شعبے میں اپنا کیریئر بنانے کی خواہش رکھنے والے افراد تک لے جانا چاہتے ہیں۔کھیلو انڈیا اسکول گیمز اس مہم میں انتہائی اہم کردار ادا کریں گے۔ اس سے نوجوانوں کے اندر کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے حوصلہ بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم کھیلوا نڈیا کے توسط سے کھلاڑیوں کا ایک مضبوط گروہ تیار کریں گے۔ پہلی مرتبہ ان کھیلوں کو اسٹار اسپورٹس  چینل پر نشر کیا جائے گا، جس سے نوجوانوں کو آنے والے برسوں میں پیدا ہونے والے اس سے کھیل انقلاب کا جزو بننے کی ترغیب ملے گی۔اسٹار انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب سنجے گپتا بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

اس ترانے میں پیش کئے گئے خیالات کی تشکیل اوگلوی نے کی ہے، اسے لوئس بینک نے کمپوز کیا ہے اور یہ فلم نروان فلمز کے ذریعے پیش کی گئی ہے۔

کھیلو انڈیا اسکول گیمز کا انعقاد دہلی میں مختلف مقامات پر کیا جائے گا، جن میں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم، اندرا گاندھی اسٹیڈیم کمپلیکس ، میجردھیان چند نیشنل اسٹیڈیم ، کرنی سنگھ شوٹنگ رینج اور ڈاکٹر ایس پی ایم سوئمنگ کمپلیکس شامل ہیں۔ اسکول گیمز میں 16 طرح کے کھیل شامل ہوں گے، جن میں تیر اندازی، دوڑ، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، مکے بازی، فٹ بال، جمناسٹک، ہاکی، جوڈو، کبڈی، کھوکھو،نشانے بازی، تیراکی، والی بال، وزن برداری(ویٹ لفٹنگ)ا ور پہلوانی شامل ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More