نئی دہلی، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں (آزادانہ چارج )کے مرکزی وزیر مملکت کرنل راجے وردھن سنگھ راٹھور نے آج سرکردہ ایتھلیٹ گوندن لکشمانن کو حال ہی میں جکارتہ میں ختم ہوئے ایشیائی کھیل کود مقابلو ں میں ا ن کی شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی۔ لکشمانن بدقسمت رہے کہ وہ تمغہ حاصل نہیں کرسکے کیونکہ انہیں دس ہزار میٹر کی دوڑ کے آخر میں ان کی کسی غلطی کے بغیر نااہل قرار دےد یا گیا ۔ لکشمانن وقتی طور پر ٹریک سے زرا سا ہٹ گئے تھے کیونکہ دوسرے ایتھلیٹ کی میخ انہیں لگی تھی ۔ ہندستانی ٹیم نے دو سطحوں پر ان کی نااہلی کے خلاف احتجاج کیا لیکن اس احتجاج کو مسترد کردیا گیا۔ ایتھلیٹ کی ہمت افزائی کے لئے کہ وہ تمغہ جیتنے کے لئے سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھیں ، کرنل راجے وردھن سنگھ راٹھور نےا نہیں دس لاکھ روپے (10 لاکھ) کا انعام دیا۔