26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرنل راٹھور نے پرتگال کے وزیر ثقافت مسٹر لوئی فلپ کیسٹرومینڈس سے ملاقات کی

Col Rathore's Culture Minister of Portugal Luis Castro Mendes meeting with Phillip
Urdu News

 نئی دہلی،10۔جنوری   ۔بھارت اور پرتگال نے فلم سازی کےشعبے میں  ایک مشترکہ معاہدے کے  خدوخال کا تعین کرنے کی غرض سے  اتفاق کیا ہے ۔ مذکورہ معاہدہ  ایک معینہ مدت کے اندر وجود میں آنا ہے اور  اس سلسلے میں  معاہدے کے تما م تر قانونی پہلوؤں کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔  اس کے تحت دونوں ممالک کے  پبلک برا ڈ کاسٹروں کے مابین ایک مفاہمتی عرضداشت ، جس کے تحت بہترین طریقہ ہائے کار ایک دوسرے کے ساتھ ساجھا کئے جائیں گے اور تکنیکی ومواد  سےمتعلق پہلوؤ ں پر بھی گفت وشنید ہوگی ۔ تبادلہ خیالات  ، اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت کرنل راجیہ  وردھن راٹھور اور پرتگال کے وزیر ثقافت  مسٹر لوئی فلپ کیسٹرو مینڈس کے مابین  آج یہاں نئی دلی میں  کئے گئے ہیں۔

مذکورہ گفت وشنید کے دوران  کرنل راٹھور نے  پرتگال کے وزیر کو وزارت اطلاعات ونشریات کے ذریعہ  فلم سازی سے متعلق  آسانیاں فراہم کرنے والے دفتر کے توسط سے ملک میں   غیر ملکی فلم پروڈیوسروں کے لئے کئے گئے  سنگل ونڈو کلئیرنس   کے اقدامات کے متعلق بتایا ۔ انہوں نے     حکومت کے اس مقتدر قومی فلم ہیریٹج  مشن کا بھی ذکر کیا ، جو حکومت نے ملک  میں دستیاب فلم سےمتعلق  مالامال ورثے کو  ڈجیٹائز  کرنے  اس کے  احیأ اور تحفظ کے لئے کیا ہے۔

      اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے پرتگال کے وزیر کو  بالترتیب صحافت اور فلم پروڈکشن کے شعبے میں   موجود  آئی آئی ایم سی اورایف ٹی آئی آئی  ایم سی اور ایف ٹی آئی آئی جیسے مقتدر تعلیمی اداروں کے بارے میں جانکاری دی ۔  دونوں وزرأ نے دونوں ممالک کے تعلمی اداروں کے مابین طلبأ  کے تبادلے کے پروگراموں پر بھی گفت وشنید کی ۔وزرأ نے قابل تجدید توانائی ، اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹکنالوجی اور اسٹارٹ اپس کے شعبوںمیں بھی ممکنہ تعاون کے تئیں  دلچسپی کا اظہار کیا ۔

      12 جنوری 2017  کو گوا میں  پرتگال کے وزیر اعظم کی فلمی برادری سے  ہونے والی ملاقات پر بھی بات چیت ہوئی جس کا اہتمام ایف آئی سی سی آئی کی جانب سے کیا جانا ہے اور جس میں  متعدد بھارتی پروڈیوسروں کو بھی شریک ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔

      دونوں وزرأ نے  سوشل میڈیا کی پہنچ  بڑھانے کے سلسلے میں  اس شعبے میں  تجربے اوربہترین طریقہ ہائے کا ر کو باہم شئیر کرنے  کے تئیں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More