نئی دہلی، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب پروشتم روپیلا نے اطلاع دی ہے کہ حکومت ہند (جی او آئی) نے 07-2016ء سے کسانوں کے سود میں مالی مدد؍انٹرسٹ سبوینشن اسکیم(آئی ایس ایس)نافذ کی تھی، جس کے تحت کسانوں کو فصلوں پر تین لاکھ روپے تک کے قلیل مدتی قرض فراہم کرائے جاتے ہیں اور اس قرض پر چھوٹ دے کر 7 فیصد سالانہ کی شرح سے سود لیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ حکومت ہند نے 10-2009ء سے حکومت ہند نے فوری طورپر قرض ادا کرنے والے کسانوں کے لیے ایک اور مراعاتی اسکیم یعنی پرومپٹ ری پیمنٹ اسکیم(پی آرآئی) شروع کی ہے۔ فی الحال آئی ایس ایس کے تحت حکومت ہند نے فوری طورپر قرض ادا کرنے والے کسانوں کے لئے مقررہ ری پیمنٹ شیڈول کے مطابق بینکوں کے ذریعے ایک سال کے عرصے میں یا ایک سال کی مدت میں جو بھی پہلے ہو قرض فراہم کئے جانے کے) مراعات فراہم کی جاتی ہے۔
اس سال کے آغاز میں حکومت راجستھان سے ایک درخواست موصول ہوئی تھی جس کے تحت قومی بینک کے ذریعے زراعت اور دیہی ترقی (نابارڈ)کے لئے راجستھان ریاستی کوآپریٹیو بینک لمٹیڈ میں سود پر مالی امداد حاصل کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس کے متبادل میں یہ رائے دی گئی ہے کہ قلیل مدتی کوآپریٹیو قرض ڈھانچے کو وقت پر سود پر مدد فراہم کرانے کے لئے اس سے ملتا جلتا ریوولونگ فنڈ مہیا کرایا جائے۔