19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کلاس وَن کے اکاؤنٹس اور مالیاتی خدمات کے زیر تربیت افسروں نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، کلاس وَن کے اکاؤنٹس اور مالیاتی خدمات کے زیر تربیت 41 افسروں نے  آج راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔ یہ آفیسرز فرید آباد میں واقع مالیاتی بندو بست کے قومی انسٹی ٹیوٹ میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔

زیر تربیت افسروں سے خطاب کرتے ہوئے  جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ ملک کا اچھا انتظام   افسرو ں کے  کام اور ذمہ داریوں  سے  زبردست  طور پر  جڑا ہوا ہے  اور ان کی  ذمہ داریاں ایسی ہیں جن کے ذریعہ انہیں اچھی حکمرانی فراہم کرنا ہے، لہٰذا انہیں اپنے اپنے  متعلقہ شعبوں میں ہر وقت اخلاقیات ، جواب دہی اور  شفافیت کے  اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنا ہے۔ صدرجمہوریہ نے کہا کہ انہیں سرکاری اسکیموں اور پروجیکٹوں کے نفاذ میں برابر کا رول ادا کرنا ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہماری حکومت کا منتر ہے ’’کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘‘ ہے،  ساتھ ہی ساتھ ہمارے شہریوں میں اس بات کی توقعات بڑھ رہی ہیں کہ سرکاری خدمات میں زیادہ اہلیت کا مظاہرہ کیا جائے اور  لوگوں میں  عوامی خدمات  کے بہتر  بندوبست کے تئیں  توقعات بڑھ  رہی ہیں۔ عوامی خدمات کے لئے کام کی  جواب دہی بڑھ گئی ہے لیکن کام اور تکنیک کو  منضبط کرکے  متوقع نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اس کے لئے  آئی ٹی پلیٹ فارم ، انٹرنیٹ اور  انٹرنیٹ پر مبنی  ادائیگی کے نظام کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آڈٹ، بجٹ اور  اکاؤنٹ میں اصلاح کئے جانے کی ضرورت ہے۔  اسے عالمی نظام کے مطابق جدید بنایا جانا چاہئے۔ آپ کی کام کی فہرست میں اس کام کو اہمیت  دی جانی چاہئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More