نئیدہلی: جغرافیائی اشارئیے (جی آئی ) کرافٹ اور ہندوستان کی وراثت کے فروغ کے مقصدسے ٹیکسٹائلز کی وزارت ڈیولپمنٹ کمشنر ( ہینڈی کرافٹس) کے دفتر کے ذریعہ ملک کے مختلف حصوں میں کلا کنبھ -دستکاری کی موضوعاتی نمائش کا انعقادکررہی ہے۔ کئی بڑے شہروں مثلاََ بنگلورو ، ممبئی ، کولکتہ اور چنئی میں نمائش کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ ایکسپورٹ پروموشن کونسل فار ہینڈی کرافٹس ( ای پی سی ایچ ) کے زیراہتمام نمائشیں بنگلورو اور ممبئی میں 14فروری 2020 سے شروع ہوئی ہیں اور 23فروری 2020 تک جاری رہیں گی اور کولکتہ اور چنئی میں مارچ 2020 میں بھی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔
دستکاری کی اشیا پر جی آئی ٹیگ کا استعمال ،اس کے کسی مخصوص جغرافیائی مقام سے تعلق یا اس کی ابتدا کے مقام (مثلاََ ایک قصبہ ،خطہ یا ملک ) کے مطابق کیا جاتا ہے ۔ اگست 2019 تک پورے ہندوستان میں 178 جی آئی دستکاری مصنوعات کو رجسٹر کیا گیا ۔ دستکار ، ہندوستانی دستکاری کے شعبے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جو کہ خداداد ہنر تکنیکی اورروایتی دستکاری کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
دس روزہ نمائش کے دوران شائقین کو ، اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ ، دستکاری کی وسیع تر گوناگونیت دیکھنے کو ملے گی۔ یہاں سے دستکاری کی اشیا خرید کر وہ سیدھے ان دستکاروں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ملک کی مالامال وراثت کے بارے میں بیداری پھیلانے میں بھی براہ راست تعاون کرسکتے ہیں ۔
بنگلورو کی نمائش میں جی آئی کرافٹ مثلاََ میسور کی روزووڈ کندہ کاری ،چناّ پاٹنا لاکھ کی اشیا، دھاراواڑ کسوٹی امبرائڈری ، کولھا پور ی چپل ، بیدری وئیر ، مولا کلمور ہینڈ بلاک پرنٹنگ ،اننت پور چمڑے کی کٹھ پتلی ،تریشور اسکروپائن اشیا ،وشاکھا پاٹنا لاکھ کی اشیا ،سندور لمبانی ایمبرائڈری جودھپور ٹیرا کوٹا ،جے پور کی ہاتھ سے چھپی ہوئی ٹیکسٹائل ،برانز کاسٹنگ ، میدنی پور چٹائی کی بنائی ،بیر بھوم آرٹسٹک لیدر مصنوعات اور خردہ پام لیف کندہ کاری کی نمائش کی جارہی ہے ۔
ممبئی کی نمائش میں جی آئی کرافٹ جیسے چتوڑ قلم کاری پینٹنگ ،تریشور اسکروپائن کرافٹ ، پوکھرن ٹیراکوٹا کرافٹ ، کچھ ایمبدائڈری اور کروشے کرافٹ ، پنگلا پٹ چتر ، بیر بھوم کا نٹھا ایمبرائڈری ، جے پور فوٹا چتر پینٹنگ ، مدھوبنی متھلا پینٹنگ ، کولھا پوری چپل ،پال گھر ورلی پینٹنگ ، کونڈا گاؤں روٹ آئرین کرافٹ ،اگیٹ اسٹون کرافٹ اور کرشنا ہینڈ بلاک پرنٹنگ کی نمائش کی جارہی ہے ۔