20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کلربلائنڈ لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے میں آسانی کے لئے موٹر گاڑیوں کے ضابطوں میں ترمیم کی خاطر رائے طلب

Urdu News

نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے کلر بلائنڈ لوگوں (جو لوگ کچھ رنگوں میں امتیاز نہیں کرپاتے)  کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے میں آسانی کے لئے موٹر گاڑیوں کے ضابطوں میں مجوزہ ترمیم پر  عام  لوگوں سمیت  تمام فریقوں سے  ان کی رائے اور مشورے طلب کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں پچھلی 16  تاریخ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جسے :  www.morth.gov.in. پر دیکھا جاسکتا ہے۔

 وزارت کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ کچھ کلر بلائنڈ شہری  ڈرائیونگ لائسنس حاصل  نہیں کرسکتے۔ حالانکہ وہ  رنگوں کی شناخت  کے علاوہ  تمام دوسرے کام  پوری  درستگی کے ساتھ کرنے کے قابل ہیں۔ اس معاملے پر  طبی ماہرین کے ساتھ مشورے سے  ہمدری کے ساتھ غور کیا گیا۔ اس بات کی اطلاع دی گئی ہے کہ  کچھ  ڈگری تک  کلر بلائنڈنس کے شہریوں کو  ڈرائیونگ لائسنس فراہم کئے جاسکتے ہیں اور یہ دنیا کے بہت سے دوسرے ملکوں میں بھی رائج ہے۔

اس معاملے پر  سنجیدگی سے  غور کرنے اور  ایسے شہریوں کے مطالبے پر غورنے کے بعد وزارت نے  16 مارچ 2020  کو  سینٹرل موٹر وہیکل  رولز 1989 کے فارم-  1 اور  1 –اے میں ترمیم کے لئے  نوٹیفکیشن جی ایس آر  -176 ای  کا مسو دہ جاری کیا ہے۔ جس پر تمام  فریقوں سے ان کی رائے اور مشورے  طلب کئے گئے ہیں۔

یہ رائے اور مشورے  15 اپریل  2020 تک  سڑک ٹرانسپورٹ اور  شاہراہوں کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری  کو بھیجے جاسکتے ہیں، جس کا پتہ ہے  ٹرانسپورٹ بھون، پارلیمنٹ اسٹریٹ ، نئی دہلی  -110001۔ اس کا ای- میل: jspb-morth@gov.inیہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More