Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کلیان سنگھ جی ایک ایسے لیڈر تھے جنھوں نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا اور اس کے لئے ملک بھر میں ہمیشہ ان کی ستائش ہوتی رہے گی: وزیر اعظم

Urdu News

نئی دہلی، ہم سب کے لئے یہ دکھ کی گھڑی ہے۔ کلیان سنگھ جی کے والدین نے ان کا نام کلیان سنگھ رکھا تھا۔ انھوں نے زندگی ایسے گزاری کہ انھوں نے اپنے والدین کے ذریعے انھیں دیے گئے نام کو بامعنی بنادیا۔ وہ زندگی بھر عوامی فلاح و بہبود کے لئے جیے، انھوں نےعوامی فلاح و بہبود کو ہی اپنی زندگی کا اصول بنایا اور بھارتی جنتا پارٹی، بھارتی جن سنگھ، پورے کنبے کو ایک فکر کے لئے، ملک کے روشن مستقبل کے لئے، وقف کردیا۔

کلیان سنگھ جی بھارت کے کونے کونے میں ایک اعتماد کا نام بن گئے تھے۔ فوری فیصلہ کرنے والا ایک نام بن چکے تھے اور زندگی کے زیادہ تر وقتوں میں وہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے۔ ان کو جب بھی جو ذمے داری ملی، چاہے وہ رکن اسمبلی کی شکل میں ہو، چاہے حکومت میں ان کی جگہ ہو، چاہے گورنر کی ذمے داری ہو، ہمیشہ ہر ایک کے لئے باعث تحریک بنے۔ عوام الناس کے اعتماد کی علامت بنے۔

ملک نے ایک گراں قدر شخصیت، ایک باصلاحیت لیڈر کھویا ہے۔ ہم ان کی بھرپائی کے لئے، ان کے آدرشوں، ان کے روابط کو لے کرکے زیادہ سے زیادہ محنت کریں اور ہم ان کے خوابوں کی تکمیل میں کوئی کمی نہ کریں۔ میں بھگوان پربھو شری رام کے قدموں میں پرارتھنا کرتا ہوں کہ پربھو رام کلیان سنگھ جی کو اپنے قدموں میں جگہ دیں اور پربھو رام ان کے اہل خانہ کو دکھ کی اس گھڑی میں اس دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت دیں۔ اور ملک میں بھی یہاں کی قدروں، یہاں کے آدرشوں (آئیڈیلس)، یہاں کی ثقافت، یہاں کی روایات میں یقین کرنے والے ہر پریشان حال شخص کو پربھو رام ڈھارس دیں، یہی پرارتھنا کرتا ہوں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More