17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کمانڈ ہاسپٹل (ویسٹرن کمانڈ)، چاندی مندر کو بیسٹ سروس ہاسپٹل کے لئے آر ایم ٹرافی دی گئی

Urdu News

نئی دہلی: وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتام رمن نے  آج یہاں کمانڈ ہاسپٹل (ویسٹرن کمانڈ) ، چاندی مندر کو سال 2017 کے لئے  مسلح افواج طبی خدمات  ( اے ایف ایم ایس) میں بیسٹ سروس ہاسپٹل کے لئے  رکشامنتری ٹرافی اور  توصیف نامہ پیش کیا۔

 کمانڈ ہاسپٹل (ویسٹر ن کمانڈ)، چاندی مندر کے کمانڈنٹ میجر جنرل رشمی دتا  نے  اسپتال کی جانب سے  دفاع کے ہاتھوں یہ ایوارڈ وصول کیا۔ کمانڈ ہاسپٹل (جنوبی کمانڈ) ،  پونے کو  دوسرا بہترین کمانڈ ہاسپٹل قرار دیا گیا۔ ہاسپٹل کے کمانڈنٹ میجر جنرل اے چکرورتی کو  وزیر دفاع کے ہاتھوں ایک ٹرافی اور ایک توصیف نامہ دیا گیا۔

 اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے وزیر دفاع محترمہ سیتارمن نے  جنگ اور امن  دونوں صورت حال میں پچھلے برسوں میں اے ایف ایم ایس  کے ذریعے دی جانے والی خدمات  کی ستائش کی۔ انہوں نے  معاصر اور جامع  حفظان صحت کی فراہمی میں امتیازی خدمات کے لئے  ایوارڈ یافتہ اسپتالوں اور  پورے اے ایف ایم ایس دونوں کے تمام ممبران  کی تعریف کی۔

مسلح افواج طبی خدمات  کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی اے ایف ایم ایس) لیفٹیننٹ جنرل بپن پوری نے  طبی خدمات  کے جدید پروگرام پر روشنی ڈالی اور یقین دہانی کرائی کہ  اے ایف ایم ایس  امن کی حالت میں اور  قدرتی آفات سے  نمٹنے کے لئے  راحت اور بچاؤ کے کاموں اور انسانی امداد کے کاموں میں درپیش  تمام چیلنجوں کو پورا کرنے کے لئے  پوری طرح سے تیار ہے۔

خیال رہے کہ  رکشا منتری ٹرافی کا قیام 1989 میں بحریہ اور فضائیہ میں کمانڈ ہاسپٹل آف دی آرمی اور اس کے مساوی اسپتالوں میں ایک صحت مند مسابقہ آرائی کرانے کے مقصد سے عمل میں آیا تھا۔ ایوارڈ کی  اس تقریب میں فوجی سربراہ جنرل بپن راوت ،  بحریہ کے سربراہ  ایڈمرل سنیل لامبا، سابق فوجیوں کی فلاح وبہود کے محکے کی سکریٹری محترمہ سنجونی کٹی،  وائس چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل ایس بی دیو اور دیگر سینئر فوجیوں اور  سویلین  افسران نے  شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More