نئی دہلی، کمپوزیشن ڈیلروں کے ذریعے فارم جی ایس ٹی آر-4 میں سہ ماہی ریٹرن داخل کرنے کے طور طریقوں کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے۔خاص طورپر مذکورہ فارم کے سیریل نمبر 10 پر دی گئی ہدایت کے سلسلے میں شبہات ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ :
جولائی 2017 سے ستمبر 2017 اور اکتوبر 2017 سے دسمبر 2017 کی ٹیکس مدتوں کے معاملے میں ٹیبل نمبر 4کے سیریل نمبر 4اے کو پیش نہیں کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ چونکہ اِن وارڈ سپلائزکی آٹو-پاپولیشن سے متعلق تفصیلات جس میں ایسی سپلائز بھی شامل ہے، جن پر ریورس چارج کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی کی جانی ہے، ایسی صورت یہاں نہیں ہے، لہٰذا وہ ٹیکس دہندگان ،جنہوں نے کمپوزیشن لیوی تحت ٹیکس ادا کرنے کا متبادل اختیار کیا ہے وہ جنوری 2018 سے مارچ 2018 اور اس کے بعد کی ٹیکس مدتوں کے لئے فارم جی ایس ٹی آر-4کے ٹیبل نمبر 4 کے سیریل نمبر 4 اے میں ڈاٹا پیش نہیں کر یں گے۔