12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل(سی اے جی) آف انڈیا جناب راجیو مہرشی ‘‘مسابقتی قانون2.0: پیش رفت’’ کے موضوع پر سی سی آئی اینول ڈے لیکچر سے خطاب کریں گے

Urdu News

نئی دہلی: ۔کمپٹیشن  کمیشن آف انڈیا(سی سی آئی)20 مئی کو ہر سال اپنا اینول ڈے مناتا ہے۔ اس دن کو منانے کے لئے ایک لیکچر سیریز کا انعقاد کیا گیا ہےجس میں معزز مقررین کو اینول ڈے لیکچر میں تقریرکرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

ماضی میں آر بی آئی کے سابق گورنر ڈاکٹر رگھو رام راجن اور انفوسیس کے جناب این نارائن مورتی جیسی معزز شخصیات نے 2014-15 میں اینول ڈے لیکچر سے خطاب کیا تھا۔2016-17میں اس وقت کے وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی اور اس وقت کے چیف جسٹس آف انڈیا جناب جسٹس جے ایس کھیہر نےسی سی آئی کے سالانہ دن کے موقع پربالترتیب اینول ڈے لیکچر میں تقریر کی تھی۔

اس سا ل 20 مئی 2018 کو کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل( سی اے جی) آف انڈیا جناب راجیو مہرشی اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے اور وہ مسابقتی قانون2.0: پیش رفت کے موضوع پر اینول ڈے لیکچر میں خطاب کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More