نئیدہلی۔ یونین پبلک سروس کمیشن نے غیرسفارش شدہ امیدواروں کے اعدادوشماراور دیگر تفصیلات کو منظر عام پر لانے کے لئے ایک اسکیم شروع کی ہے۔اس اسکیم میںصرف ان خواہشمندامیدواروںکو شامل کیا گیاہے ، جو کمیشن کے کسی امتحان کے انٹرویو مرحلے میں شامل ہوئے ہیں۔ اس طرح کی تفصیلات میں امیدوار کا نام ، والد/ شوہر کا نام ، تاریخ پیدائش، زمرہ ،صنف ،تعلیمی اہلیت اور کل نمبر وغیرہ ۔ان تفصیلات کا انتظام رول نمبر کے شمار کے مطابق کیا جاتا ہے ۔اسکیم کا مقصد دیگر آجر وں کو کارآمداعداوشمار فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اچھے ،قابل ملازمت امیدواروں کی شناخت کرسکیں۔
یہ تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈا ل دی گئی ہیں۔جسے محنت اورروزگار کی وزارت کے نیشنل کیرئیر سروس (این سی ایس) پورٹل سے مربوط کردیا گیا ہے۔ امتحان سے متعلق یہ معلومات ، تشہیر کرنے کی تاریخ سے ایک سال بعدتک دستیاب رہے گی۔
اسکیم مشترکہ میڈیکل سروسزامتحان 2017 کے ساتھ ساتھ لاگو ہوئی تھی۔ دیگر جن امتحانات کو شامل کیا گیا ہے ، وہ ہیں مشترکہ دفاعی خدمات امتحان (دوئم ) ،2017 ،انڈین اکنامکس سروس امتحان 2018 ، انڈین اسٹیٹسٹکل سروس امتحان 2018 ، انڈین فاریس سروس امتحان 2018 اور مشترکہ جیوسائنسٹسٹ اور جیولوجسٹ امتحان 2018 اور مشترکہ دفاعی خدمات امتحان ( یکم ) 2018 ۔
دوا ، اقتصادیات ،اعدادوشمار ، جیو فزکس، ہائڈرو جیولوجی وغیرہ کے میدان میں پیشہ وروںسمیت 4338 امیدواروںکی تفصیلات مختلف آجروںکو ،روزگار کے لئے دستیاب ہیں۔ یہ تفصیلات :
https://upsc.gov.in/examination/public-disclosure-of-scoresthrough-portal.
پردیکھی جاسکتی ہیں۔
انٹرویو ( کمیشن کے امتحانات کے آخری مرحلے ) میں شامل ہونےسے بذات خود ایسےامیدوار وں کے ہنر اور صلاحیت کی سطح کا اندازہ ہوتا ہے۔
اعلان دستبرداری :
مذکورہ تفصیلات کی تشہیر کے ساتھ ساتھ کمیشن کی ، اس طریقے اور اندازکی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ،جس میں اس طرح کے امیدواروں سے متعلق معلومات کو پرائیویٹ یا سرکاری تنظیمیں استعمال کرتی ہیں۔