14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کم از کم امدادی قیمت پر دالوں اور تلہنی بیجوں کی خریداری کے لئے سرکاری گارنٹی 9500 کروڑ روپے سے بڑھا کر 19000 کروڑ کرنے کو کابینہ کی منظوری

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیراعظم جناب نریند ر مودی کی صدارت میں منعقدہ اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کی میٹنگ میں نیشنل ایگری کلچرل مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا(نفیڈ) کے لئے قرض کی حد فراہم کرنے کے لئے قرض دینے والوں بینکوں کو سرکاری گارنٹی کو ضابط بند اور توسیع دینے کے لئے امدادی قیمت اسکیم( پی ایس ایس) کے تحت دالوں اور تلہن کی خریداری کے لئے قبل کے 9500 کروڑ روپے کو بڑھا کر 9000 کروڑ روپے اور چھوٹے کسانوں کے ایگری بزنس کنشیم( ایس ایف اے سی) کے لئے موجودہ ذمہ داریوں کی تکمیل اور دعوؤں کے نپٹارے کے لئے پچاس کروڑ روپے دینے کو منظوری دے دی ہے۔یہ سرکاری گارنٹی حکومت ہند کے ذریعہ 2021-22 تک پانچ سال مدت کے لئے مہیا کرائی جائے گی اور ایک فیصد سرکاری گارنٹی فیصد معاف کی جائے گی۔

تمام دالوں اور تلہن کی مارکیٹ کی قیمت چونکہ کم از کم امدادی قیمت سے نیچے ہے اس لئے سرکاری گارنٹی سے  کسانوں کو موسم کی مصروفیت کے دوران فروغ میں کمی کو دور کرنے کے لئے کسانوں کی پیداوار کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More