نئی دہلی؍ صحت و خاندانی فلاح و بہبود ک وزیر مملکت جناب اشونی کمار چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ خون کی کمی سمیت سؤ تغذیہ ایک کثیر رخی، کثیر جہتی اور کثیر شعبہ جاتی مسئلہ ہے۔ حاملہ عورتوں میں سؤ تغذیہ کی وجہ سے بھی کم وزن والے بچے پیدا ہوتے ہیں۔ بچوں سے متعلق ایک تیز سروے کے مطابق 14-2013 میں 18.6 فیصد نوزائد بچے ایسے تھے جن کاوزن ڈھائی کلو گرام سے کم تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی سی ڈی ایس اسکیم کے تحت عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزارت، آنگن باڑی خدمات نافذ کررہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت حاملہ عورتوں اور کمزور عورتوں کو اضافی تغذیہ فراہم کیا گیا ہے تاکہ تغذیہ کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔