20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کنبھ میلے کے دوران کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے سخت اقدامات پر زور دیا

Urdu News

نئی دہلی، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے سکریٹری جناب  راجیش بھوشن نے  اعلی سطحی   مرکزی ٹیم کے اتراکھنڈ کے دورے کے  وقت اٹھائی گئی تشویشات اور کنبھ میلے کے دوران کووڈ 19  کے پھیلا ؤ کو   روکنے اور اس پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات کرنے کی  ضرورت پر زور دیتے ہوئے     اتراکھنڈ کے  چیف سکریٹری کو  خط لکھا ہ ے۔

ہری دوار میں چل رہے کنبھ میلے کے لئے  ریاست کے ذریعہ کی گئی   طبی اور سرکاری  صحت سے متعلق   تیاریوں کی  تدابیر کا  جائزہ لینے کے لئے این سی ڈی سی کے ڈائریکٹر کے    سربراہی میں  ایک اعلی سطحی  مرکزی ٹیم نے   16 سے 17 مارچ  2021 کو  اتراکھنڈ کا دورہ کیا تھا۔

مرکزی صحت سکریٹری نے یہ بھی بتایا کہ   فی الحال ہندستان کے 12 سے زیادہ ریاستوں میں   گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران کووڈ19 معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور ان ریاستوں سے  کنبھ  میلے کے دوران   تیرتھ یاتریوں کے   ہری دوار آنے   کے امکانات بھی   ہوسکتے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ  کنبھ میلے کے دوران پووتر شاہی اسنان کے دوران  مقامی آبادی میں  کووڈ 19 کے  معاملوں میں     تیزی آنے کا امکان ہے۔

مرکزی صحت سکریٹری نے  یہ بھی بتایا کہ   مرکزی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق ،   ہر روز   10 سے 20 تیرتھ یاتری اور 10سے 20 مقا می لوگ کووڈ 19 سے  متاثر ہورہے ہیں ۔ اس انفیکشن کی شرح سے  کنبھ کےدوران کووڈ 19 کے معاملے  تیزی سے بڑھنے کا   اندیشہ ہے   اور کنبھ میلے کے دوران  حالات  کافی بگڑ سکتےہیں۔

ریاست کے   مطلع کیا گیا ہے  ہردوار میں   رپورٹ کی جانے والی   یومیہ جانچوں کی تعداد  (یعنی  50 ہزار  ریپڈ اینٹی جن ٹسٹ   اور پانچ ہزار   آر ٹی پی آر جانچیں  بڑی تعداد میں  مذکورہ تیرتھ یاتراؤں کو موثر طریقے سے پورا کرنے کے لئے   کافی نہیں ہے۔ یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ عقیدت مندوں اور  مقامی آبادی کی   مناسب طریقے سے   جانچ کی  جائے ۔ یہ یقینی بنانے کے لئے آئی سی ایم آر کے     رہنما  ہدایات کے مطابق    حال میں آر ٹی پی   آر جانچوں کا  حصہ   کافی بڑھایا جانا چاہئے۔

ریاستی حکومت کو مندرجہ ذیل اقدامات اٹھانے کی بھی صلاح دی گئی ہے۔:

  1. صحت اور خاندابی بہبود کی وزارت کے  ذریعہ جاری  کئے گئے  اسٹینڈر آپریشن عمل کو  احتیاط کے ساتھ   تعمیل کریں۔  ان معیارات  چلانے والے عمل کے  اہم نکات کو    نشر کرنے کے لئے   نمائشی نشانات دکھائیں۔
  2. کووڈ-19 کے علامات کے معاملوں میں ، خصوصی طور سے مقامی آبادی کے درمیان خود ہی رپورٹ کئے جانے کے بارے میں بیداری کو بڑھانا۔
  3.  ایمرجنسی   مراکز کے ذریعہ  اے آر آئی   /آئی ایل  آئی   معاملوں کی   فطرت کی نگرانی کرنے کے لئے بے حد حساس  آبادی والے علاقوں میں ابتدائی    خبرداری   علاما ت پیدا کرنے کے لئے نظام قائم کریں۔
  4. ممکنہ  زیادہ  پھیلنے والے علاقوں میں جانچ بڑھانے کے لئے اہم ہدف رکھیں۔
  5. کنبھ کے دنوں میں  پوتر اسنان سے پہلے  اور بعد میں  فرنٹ لائن کارکنان کا  پریاڈک  جانچ جاری رکھیں۔
  6. وافر تعداد میں انٹینسیو کیئر دیکھ بھال اور علاج سہولیات  کے قیام کو  یقینی بنانا۔
  7. کووڈ کے دوران   جامع برتاؤ کا  سختی سے  تعمیل کرنے کے لئے  تمام طرح کے  میڈیا پلیٹ فاموں  کا استعمال کرکے  خطرے سے متعلق   بات چیت  کو یقینی بنانا۔
  8. کووڈ کے معاملوں میں   تیزی سے اضافہ ہونے کی  صورت میں ، فوری طور پر این سی ڈی سی کے    مشورے سے   جینوم سیکیو ویسکنگ کے لئے نمونے بھیجیں۔

مرکزی صحت سکریٹری نے  اتراکھنڈ حکومت سے  وزارت صحت کی پہلی سفارشات کے مطابق   ریاست کے ذریعہ کئے جارہے    سرکاری صحت سےمتعلق اقدامات کا  جائزہ لینے کی  درخواست کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More