15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کوئلہ کانوں میں حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات

Urdu News

نئی دلّی ، 06فروری / بجلی ، کوئلہ اور نئے اور قابل تجدید توانائی وسائل کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب پیوش گوئل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 1952 کے کانکنی سے متعلق ایکٹ کی تجاویز ، ذیلی قواعد و ضوابط ، جو اس کے تحت وضع کئے گئے ہیں ، اُن کا اطلاق کانکنی سلامتی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ( ڈی جی ایم ایس ) کے ذریعے کوئلہ کانوں میں سلامتی کو یقینی بنانے کی غرض سے عمل میں لایا جاتا ہے ۔ کوئلہ کانوں کے مالکان ان تمام تجاویز اور قواعد و ضوابط کے نفاذ کے ذمہ دار ہوتے ہیں ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ان تمام تر قوانین ، قواعد و ضوابط پر ڈی جی ایم ایس کے ذریعے وقتاً فوقتاً نظر ثانی کی جاتی ہے اور ڈی جی ایم ایس کے افسران کے تجربوں ، صنعت اور تعلیمی اداروں کی جانب سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کو بھی اس میں شامل کیا جاتا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ سہ سطحی کمیٹیوں کی سفارشات کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے ۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ مستقبل میں کسی بھی طرح کا حادثہ نہ رونما ہو یا ایک حادثہ دوبارہ رونما نہ ہو ، اس امر کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے چند اقدامات کئے گئے ہیں ، جن میں تمام کانوں میں سلامتی کا احتساب ، داخلی سلامتی اداروں کو کانکنی کے معاملوں میں کوئلہ کمپنی کےساتھ مربوط کرکے مستحکم بنانا ، کانوں میں سلامتی بیداری کو فروغ دینا اور اس کی ترویج و اشاعت ، قومی سلامتی ایوارڈ ( کانکنی ) کے عمل میں قومی کانفرنس برائے سلامتی کا اہتمام وغیرہ شامل ہیں ، جس کا اہتمام ڈی جی ایم ایس کی طرف سے کیا جاتا ہے ۔ کانوں کی سلامتی کے سلسلے میں قومی کانفرنس کی سفارشات بڑی مفید ثابت ہوئی ہیں ، جن میں کانوں میں کام کرنے والے کارکنان کی سلامتی کے اقدامات سجھائے جاتے ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More