نئیدہلی: کوئلے کی وزارت کی پچھلے چار سال کی کامیابیاں اور اہم اقدامات حسب ذیل رہے ۔
کوئلے کی پیداوار میں اضافے سے ’’سبھی کو 24 گھنٹے کفائتی بجلی کی فراہمی ‘‘ کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کو عملی شکل دینے میں مد د ملے گی جو 2022 تک نئے ہندوستان کے تصور کا ایک حصہ ہے ۔
سال 18-2014 سے تک چار برسوں کی مدت کے دوران کوئلے کی پیداوار میں 105 ملین ٹن کا اضافہ ہوا ۔اس نشانے کو حاصل کرنے میں 14-2013 سے تقریباََ سات برس کی مدت لگی تھی ۔
پچھلےچار برس کے دوران کوئلے کے خصوصی استعمال (فی یونٹ بجلی کے لئے مطلوب کوئلے کی مقدار ) میں 8فیصد کی کمی آئی ہے جو سرکار کے ’’صاف نیت صحیح وکاس ‘‘کے فلسفے کی مظہر ہے ۔
ملک کی ،کوئلہ پیداوار کے میدان میں بہتری سے توانائی کی اہلیت ، مہارت اور حفاظت میں معاونت ہوئی ہے ۔
اب تک کا سب سے زیادہ بڑا کوئلہ شعبہ سدھار ، کوئلےکی کاروباری کانکنی زبردست سرمایہ کاری اور بہترین ٹکنالوجی کے وسیلے سے راست اور بالواسطہ روز گار کے مواقع پیدا کرنے میں معاونت ہوگی ۔
’’شکتی ‘‘ کے تحت 16فوئیل ایگریمنٹ پر دستخط کئے گئے ہیں اور غیر ضابطہ بند میدان میں 45.18 ملین ٹن سالانہ کا شفاف طریقے سے نیلام کیا گیا ہے۔
89 کوئلہ کانوں کی کھدائی کا شفاف طریقے سے نیلام کیا گیا ہے اور کوئلے کی حامل ریاستو ں کو 100فیصد مالگزاری کے ساتھ مختص کیا گیا ہے جس سے خاص طور پر سماجی طور سے پسماندہ اور خواہشمند اضلاع کے لئے معاشی ترقی کو یقینی بنانے میں ریاستی سرکاروں کو امداد حاصل ہوسکے گی۔
مرکزی سرکار نے ریلوے اور کوئلے کی وزارتوں کے درمیان بہتر تال میل کے طریقے سے مال برداری پر بھی خصوصی طور سے توجہ مرکوز کی ہے ۔سال 15-2014 میں کول انڈیا میں کوئلے کی کھدائی 195 ریک فی ٹن سے بڑھ کر 18-2017 میں 230 ریک یومیہ ہوگئی ہے ۔
14 اہم ترین منصوبوں کے لئے کوئلہ نکالنے کی غرض سے مدت مقرر ہ کے اندر کام کی تکمیل کی مدت مقر ر کردی گئی ہے ۔
ریلوے اور کوئلہ کے امور کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج اپنے تحت آنے والی وزارتوں کی پچھلے چار برسوں کی کامیابیوں پر وزیر مملکت برائے مواصلات (آزادانہ چار ج ) و وزیر مملکت برائے ریلوے جناب منوج سنہا کی موجودگی میں میڈیا سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ریلوے کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیندر گوہین نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس خطاب میں شرکت کی ۔ جناب گوہین نے ریلوے اور کوئلے کی وزارتوں کی کامیابیوں کے خاکے پیش کرتے ہوئے ایک مجلے کا اجرا کیا اور احمد آباد ، بھوپال ،چنئی ،گواہاٹی ، امپھال ، جے پور ، کولکتہ ، لکھنو ٔ، ہُنے ، پٹنہ ،رائے پور اور رانچی سمیت بارہ بڑے شہروں کے میڈیا نامہ نگاروں سے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ گفتگو کی ۔
جناب گوئل نے بتایا کہ کول انڈیا لمٹیڈ (سی آئی ایل ) میں کوئلے کی پیداوار سال 14-2013 کے 462 ملین ٹن سے بڑھ کر
18-2017 میں 567 ملیٹ ٹن تک پہنچ گئی ہے ۔سال 2014 سے 2018 تک چار برس کی مدت میں کوئلے کی پیداوار میں 105 ملین ٹن اضافہ حاصل کرنے میں سال 14-2013 سے پہلے تقریباََ سات برس کی مدت صرف ہوئی تھی۔ سال 14-2013 کے دوران کوئلے کی نکاسی کے لئے کھدائی 6.9 لاکھ ملین میٹر کے مقابلے سال 18-2017 میں دوگنی سے زائد ہوکر 13.7 لاکھ میٹر تک پہنچ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئلے کی پیداوار میں اضافے سے ’’سبھی کے لئے 24 گھنٹے کفایتی بجلی ‘‘ کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کو عملی شکل دینے میں مدد ملے گی، جو 2022 تک نئے ہندوستان کے تصور کے اہم جزو کی حیثیت رکھتا ہے ۔
کل ہند کوئلہ پیداوار میں اضافہ(ملین ٹن میں ) | سی ٓٓئی ایل کے کوئلے کی پیداوار میں اضافہ (ملین ٹن میں ) | کل ہند کوئلہ ڈسپیچ میں اصافہ (ملین ٹن میں) | سی آئی ایل کوئلہ ڈسپیچ میں اضافہ (ملین ٹن میں) | |
2010سے 14-203 | 33 | 31 | 48.6 | 46.62 |
15-2014سے 201718- | 67 | 73 | 87.76 | 91.44 |
چار برسوں کی مدت کے دوران ترقی کا فیصد فروغ | 103 فیصد | 135فیصد | 80.6فیصد | 90.14فیصد |
اس موقع پر وزیر موصوف نے اس امر پر بھی گفتگو کی کہ ان کی وزارت نے کوئلے کے بہتر معیار کو یقینی بنانے کی غرض سے کیا کیا اقدامات کئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ تیسرے فریق کی نمونہ سازی کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔کوئلے کے معیار کی نگرانی کے عمل میں شفافیت اور فریقیت کو یقینی بنانے کی غرض سے ’’اتم ایپ ‘‘ لانچ کیا گیا ہے ۔ کول انڈیا لمٹیڈ (سی آئی ایل ) اورسنگرینی کولیریز کمپنی لمٹیڈ (ایس سی سی ایل کے سبھی کوئلہ کھدائی کے کام کی بازدرجہ بندی کول کنٹرول آر گنائیزیشن (سی سی او ) کے ذریعہ کی جارہی ہے ۔ کم لاگت اور اعلیٰ معیار کے ذریعہ بجلی کی لاگت پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے اور پچھلے چار برس کے دوران فی یونٹ بجلی کے لئے مطلوب کوئلے کی مقدار میں 8فیصدکی کمی آئی ہے ،جو سرکار کے ’’صاف نیّت -صحیح وکاس ‘‘ کے فلسفے کا مظہر ہے ۔
ملک کے کوئلے کے شعبے میں بہتری سے توانائی کی اہلیت ، مہارت اور سلامتی کے اضافے میں زبردست معاونت ہوئی ہے ۔ اب تک کوئلے کے شعبے کے سب سے زبردست سدھار اور کاروباری کوئلہ کانکنی کی سرکار نے توثیق کردی ہے جو وسیع ترین سرمایہ کاری اور بہترین ٹکنالوجی کے وسیلے سے رو زگار کے راست اور بالواسطہ مواقع پیدا کرنے میں معاون ہوگا۔
کوئلہ لنکج کا نیلام اور تخصیص کے لئے ملک میں شفاف طریقے سے کوئلے کو استعمال میں لانے اور مختص کرنے کے منصوبے ’’ شکتی ‘‘ سے کفایتی بجلی ملے گی اور کوئلے کی تخصیص میں شفافیت آئے گی۔
وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کے تحت 16فوئیل سپلائی ایگریمنٹس پر دستخط کئے گئے ہیں اور 45.18 ملین ٹن سالانہ کی شفاف طریقے سے غیر ضابطہ بند شعبے میں نیلامی کی گئی ہے ۔سرکار نے کوئلہ اور ریل کی وزارت کے درمیان بہتر تال میل کے ذریعہ بہتر مال برداری پر بھی توجہ مرکوز کی ہے ۔ بجلی کے شعبے میں کوئلہ لنکج کو معقول بنانے کا نتیجہ 3359 کروڑروپے کی سالانہ اہلیت بچت کے ساتھ 55.66 ملین ٹن کی کوئلہ باربرداری منطقی طور سے بہتر طریقے سے سامنے آئی ہے ۔
سال 15-2014 کے دوران کول انڈیا کی کوئلہ برداری 195 ریک یومیہ سے بڑھ کر 18-2017 میں 230 ریک یومیہ ہوگئی ہے ۔ 14 انتہائی اہم منصوبوں کے لئے کوئلہ نکاسی کی غرض سے مدت مقررہ کے اند ر کام کی تکمیل کے لئے وقت کی حد معین کردی گئی ہے۔علاوہ ازیں کوئلے کی معقول مقدار میں دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے 44 کلومیٹر پر مشتمل ٹوری -شو پور ریل لائن کا ایک حصہ ٹوری – بالو مٹھ ریلوے ڈویژن آخر کار مارچ 2018 کے اوائل میں شروع کردیا گیا ۔اوڈیشہ میں 53 کلومیٹر پر مشتمل جھارسو گڈا –بارہ پلی ریلوے لائن کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔