19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کوئلے کی کانوں میں اور اس کے آس پاس سر سبز و شاداب ماحول کا دائرہ بڑھانے اور کان کنی کے کاموں میں ماحولیاتی پائیداری لانے کے رُخ پر ایک اہم قدم

Urdu News

نئی دہلی: اس سال کے دوران کوئلے کی وزارت کے کوئلے اورلیگنائٹ کے سرکاری زمرے کے اداروں نے “سرسبزی و شادابی” کی مہم کے تحت ایک جرات اور حوصلے سے بھر پور نشانہ مقرر کیا ہے جس کا مقصد حیاتی احیا/شجر کاری کے تحت 2385 ہیکٹیئر رقبہ کا احاطہ کرنا ہے۔ “سرسبزی و شادابی” کی مہم کو 19 اگست 2021 کو “کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کی جانب سے کوئلے اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے کی موجودگی میں” ورکشروپن ابھیان 2021 “کے اجراء کے ذریعے صحیح ترغیب دی جائے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ 19 اگست کو  لائیو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک بھر میں کوئلہ کی کانوں میں اور اس کے آس پاس 300 سے زیادہ پودے لگانے والے مقامات کو جوڑا جائے گا۔

ورکشروپن ابھیان 2021  جو کوئلے کے شعبے میں آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات میں سے ایک ہے  کان کنی کے کاموں میںیقینی طور پر ماحول کو پائیدار بنائے گا اور کوئلے کے شعبے کو کام کرنے کے لئے سماجی اور ماحولیاتی لائسنس حاصل کرنے میں مدد کرے گا جو آنے والے دنوں میں بہت اہم ہو گا جب نئے کھلاڑیوں کو شامل کرتے ہوئے مزید کانیں کھولی جائیں گی۔ اس کے علاوہ  توقع کی جاتی ہے کہ یہ مہم معاشرے اور عام لوگوں کو اپنے ہمسایہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کے اقدامات کرنے کے لیے حساس اور متحرک کرے گی۔

ایس ایس سی ایل کے جے وی آر او سی دوئم  کے دوبارہ حاصل او بی ڈمپ پر سبز احاطہ

ایس ایس سی ایل کے جے وی آر او سی دوئم  کے دوبارہ حاصل او بی ڈمپ پر سبز احاطہ

ایس ایس سی ایل کے جے وی آر او سی دوئم  کے دوبارہ حاصل او بی ڈمپ پر سبز احاطہ

ہندوستان  ایک تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر ایک طرف توانائی کے شعبے کو ڈی کاربونائز کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے وابستہ آزمائشوں کا سامنا کر رہا ہے اور دوسری طرف  ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی مانگ  پوری کر رہا ہےجو بنیادی طور پر کوئلے پر منحصر ہے کیونکہیہ نہ صرف سست ہے بلکہ  خاطر خواہ پیمانے پر درونِ ملک دستیاب ہے۔ اس طرح  ہمارے کوئلے کے شعبے کو مختلف ترقیاتی ضروریات کی تکمیل اور ملک کی توانائی کی طلب کو پورا کرنے میں مستقبل قریب میں بہت اہم کردار ادا کرنا ہے اسی کے ساتھ ماحول اور معاشرے کے تئیں ذمہ دار بھی رہنا ہے۔ اس پس منظر میں  ہندستان کا کوئلہ سیکٹر پائیدار کان کنی کو فروغ دینے کے لئے کئی جدید اقدامات کر رہا ہے۔

اہم اقدامات میں سے ایک  “سرسبزی و شادابی” کی مہم  ہے جو کہ کان کنی کے علاقوں میں اور اس کے ارد گرد نہ صرف مقامی ماحولیاتی نظام کو بہتر بناتی ہے بلکہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجوہات کو کم کرنے کے لئے اضافی کاربن سنک بھی پیدا کرتی ہے۔ مزیدیہ کہ ہماری کوئلہ کمپنیاں بھی مختلف ماحول دوست اقدامات کر رہی ہیں تاکہ  وسیع پیمانے پر پودے لگانے اور صاف کوئلے کی ٹیکنالوجیاں اپنانے کے ذریعے کاربن نیوٹرلٹی  کا ہدف حاصل ہو۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More