نئی دہلی: ریلوے اور کوئلے کے وزیرجناب پیوش گوئل نے ، کوئلے کی کوالٹی کی نگرانی کے لئے کل اتّم ایپ کا آغاز کیا۔ اتم کا مطلب ہے کہ کان کنی کے ذریعہ حاصل کئے جانے والے کوئلے کے سلسلے میں تیسری پارٹی کے تجزیئے پرمبنی شفافیت کو اہمیت دی جائے ۔ وزارت کوئلہ اور کول انڈیا لمیٹڈ ( سی آئی ایل ) نے ‘اتم ’جس کا مقصد تمام شہریوں اورکوئلہ صارفین کو کوئلے کی پروسیسنگ کو تھرڈ پارٹی سیمپلنگ کے ذریعہ زیرنگرانی رکھنے کے لئے ایک ایپ فراہم کرنا ہے ۔ یہ ایپ سی آئی ایل کی ذیلی کمپنیوں پراحاطہ کریگا۔
اتم ایپ کوئلے کے ایکونظام میں احتساب ، شفافیت ، اثرانگیزی اور موثراقدامات کویقینی بناتاہے ۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتاہے جس کے ذریعہ سیمپلنگ اور کوئلے کے ڈسپیچ کی نگرانی کی جاسکے گی ۔ اس ایپ کو اس مقصد سے ڈیزائن کیاگیاہے کہ تمام شہریوں کو کوئلہ ایکونظام میں شراکت دارکی حیثیت بخش دی جائے اتم اپنے آپ میں کول انڈیا لمیٹڈ اورعام انسان کے مابین دوطرفہ چینل کے طورپرکام کرنے کا آلہ ہے اورتکنالوجی کے استعمال کی ایک مثال بھی ہے ۔ یہ ایپ کوئلے کی کوالٹی کی نگرانی کے عمل میں شفافیت اور اثرانگیزی کو یقینی بناتاہے اور اس طریقے کوئلہ حکمرانی کو عوام سے قریب ترلانے کا باعث ہے ۔ اس ایپ کی خصوصیات میں درج ذیل نکات شامل ہیں ۔
1-ذیلی ڈھانچے کے لئے ہرذیلی ڈھانچے سے متعلق اطلاعات جی سی وی کے لحاظ سے ظاہرکی جائیں گی اورشہریوں اورکوئلہ صارفین کو ان کے ذریعہ یہ آسانی ہوگی کہ وہ کوئلے کی کوالٹی کو کسی خاص کان سے آنے کے معاملے کو پرکھ سکیں ۔ یہ کوئلے اعلان شدہ درجے کی باقاعدہ نقشہ بندی بھی کریگا۔
2-کوئلہ صارفین پورٹل کے لئے ، یہ پورٹل کوئلہ صارفین کو تھرڈ پارٹی سیمپلنگ کے سلسلے میں تفصیلی اطلاعات فراہم کریگا۔ یہ ایپ کوئلے کی کوالٹی کی نگرانی کو انفرادی صارفین کے لئے آسان بنائے گا۔
اتم ایپ کے اہم نکات درج ذیل ہیں :
1-سیمپلنگ کوریج : اس ایپ کے تحت تھرڈ پارٹی سیمپلنگ کا احاطہ دستیاب ہوگا جس میں کوئلے کی پیداوار ، ڈسپیچ اور کوانٹٹی سیمپل وغیرہ شامل ہیں ۔
2-ذیلی اکائیوں کے لحاظ سے کوالٹی کے پیمانے :ایک انٹرایکٹونقشہ بنایاگیاہے جو کوئلے کی کوالٹی ہرذیلی اکائی کے لحاظ سے کیاہے ، اس پرمجموعی طورپراحاطہ کرتاہے اور ذیلی اکائی کی تفصیلات اور کوالٹی کی کسوٹیوں کی تفصیلات بھی بتاتاہے ۔
3-اعلان شدہ بنام تجزیہ کردہ جی سی وی :سی آئی ایل کا مقصد اعلان شدہ اورتجزیہ شدہ جی سی وی میں کم سے کم فرق باقی رکھنے کا ہے ۔ اس ایپ میں اسی لحاظ سے صحیح صحیح تفصیلات شامل کی گئی ہیں ۔
4-کوئلے کی کوالٹی سے متعلق شکایات :کوئلے کی کوالٹی کے سلسلے میں جو شکایات موصول ہوتی ہیں ان سے کوالٹی اورشفافیت دونوں کا تعلق ہوتاہے ۔ ایپ کے تحت کوالٹی میں بہتری لانے کے لئے تھرڈ پارٹی سیمپلنگ کا عمل اپنایاگیاہے ۔ درآمدات میں تخفیف اور تجزیہ کردہ اوراعلان کردہ گریڈ کے مابین کم سے کم فرق باقی رکھنے کا کام انجام دیاگیاہے ۔شکایات میں کمی دیکھی گئی ہے ۔
5-سیمپل شدہ مقدار۔یہ ایپ بجلی اورغیربجلی شعبوں میں حالیہ مقدار کے سیمپلوں کی تفصیلات پیش کرتاہے اور کوئلے کی کوالٹی کے تجزیہ کے نظام میں شفافیت کی بات کرتاہے ۔
6-کوئلے کی درآمد۔جس مقدار میں کوئلہ درآمدکیاجاتاہے اس سے کوئلے کی کوالٹی بھی ظاہرہوتی ہے اوریہ بھی پتہ چلتاہے کہ ملک کے اندرکس کوالٹی کا کوئلہ پیداہوتاہے ۔ گذشتہ برسوں کے دوران کوئلہ درآمدات کے رجحانات کو ایپ میں ظاہرکیاگیاہے ۔
کوئلہ کے وزارت کے ذریعہ منعقدہ ورک شاپ میں کوئلے شعبے کےلئے مستقبل کے مطالبے کے منظرنامے کے سلسلے میں ایک مطالعہ انجام دینے کی بات کہی گئی ہے اور اس سلسلے میں کوئلہ ویژن 2030وضع کرنے کی تجویز بھی رکھی گئی ہے ۔