نئی دہلی، مختلف میڈیا رپورٹوں کے ذریعہ قدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کے لئے انفرادی طور پر ایک شخص اروموگھم کے ذریعہ منعقد ہ مشق کے دوران کوائی کلائی ماگل کالج آف آرٹس اینڈ سائنس ، کوئمبٹور کی ایک طالبہ کماری این لوگیسوری کی موت واقع ہوگئی ہے۔
بے حد افسوس کی بات ہے کہ یہ حادثہ پیش آیا ہے اور ہم نے ایک نوجوان زندگی کو کھودیا۔ این ڈی ایم اے ہلاک ہونے والی طالبہ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت پیش کرتی ہے ۔ تاہم اس امرکی وضاحت کی جارہی ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اس مشق میں شامل نہیں تھی۔مذکورہ ٹرینر کو این ڈی ایم اے کے ذریعہ اس طرح کے مشق کا اہتمام کرنے کے لئے اختیار نہیں دیا گیا تھا۔ این ڈی ایم اے بغیر مناسب تیاریوں اور حفاظتی اقدامات کے اس طرح کے مشق کے انعقاد کی اجازت نہیں دیتی ہے۔