20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کولکاتہ کی شاندار تاریخ اور ثقافت کے بارے میں جاننے کے لئے ” دیکھو اپنا دیش ” کے سلسلے کا دوسرا ویبینار کل

Urdu News

 نئی دلّی: سیاحت کی وزارت کے  ” دیکھو اپنا دیش ” ویبینار سلسلے  کو  لاک ڈاؤن کے دوران  زبردست  مقبولیت حاصل ہو رہی ہے ۔ یہ ویبینار سیریز  بہت سے مقامات کے بارے میں  معلومات فراہم کرنے کے علاوہ ہمارے   منفرد بھارت کی ثقافت اور وراثت  کی گہرائیوں  کو بھی اجاگر کرتا ہے ۔  پہلا ویبینار کل منعقد  کیا گیا تھا  ، جو  اُس سیریز کا  پہلا  حصہ ہے ، جو شروع کی گئی ہے ۔ اس میں دلّی  کی طویل  تاریخ  بیان کی گئی ۔  ویبینار کا موضوع ہے  ، ” شہروں کا شہر – دلّی کی ذاتی ڈائری ” ۔ اس میں 5700 رجسٹریشن  کرائے گئے تھے اور اسے بہت  مقبولیت ملی ۔ یہ پروگرام  سیاحت اور سماجی تاریخ  کے بارے میں بیداری  پیدا کرتا ہے ۔  مکمل ویبینار  نیچے دیئے گئے لِنک کو کلک کرکے دیکھا جا سکتا ہے ۔

https://youtu.be/LWIBc8F_Us4

          دلّی کی کامیابی کے بعد  ” دیکھو اپنا دیش ” کی ویبینار  کا دوسرا سلسلہ کل  ( 16 اپریل ) کو صبح 11 بجے سے 12 بجے تک  نشر کیا جائے گا۔ یہ ویبینار ” کولکاتہ  – ثقافت کا ایک سنگم ” کے بارے میں   بتائے گا ۔ کولکاتہ  تاریخ اور ثقافت میں اہمیت کا حامل ہے   ۔ یہ ایک ایسا شہر ہے  ، جس پر  کئی غیر ملکی اور قومی  اثرات مرتب ہوئے ہیں  اور اس کی  گونا گونیت  آج تک  اس کی رگوں میں رواں دواں  ہے ۔   ویبینار میں اس بات پر توجہ دی جائے گی کہ گوناگونیت  کا یہ شہر   کس طرح  برقرار ہے  اور اسے  سیاحتی طریقۂ کار سے  بیداری پیدا کرنے کے لئے زیادہ اجاگر کیا جا سکتا ہے ۔   اس ویبینار  کے اہم مقرروں  میں  افتخار احسن  ، رامانج  گھوش  ، رِت وِک گھوش  اور انِربِن دتاّ شامل ہیں ، جو   شاندار کولکاتہ شہر  کے لوگوں سے بات کریں گے ۔ رجسٹریشن کے لئے کلک کریں ۔

https://bit.ly/WebinarCalcutta

          کووڈ – 19 کا  نہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا  میں انسانی  زندگی پر بڑا اثر ہوا ہے ۔  سیاحت کا سیکٹر  فطری طور پر   اس سے بری طرح متاثر ہوا ہے کیونکہ نہ ملک میں ہی اور نہ بیرون ملک سے لوگوں کی آمد و رفت ہو رہی ہے  ۔ سیاحت کی وزارت  کو یقین ہے کہ   ایسے غیر معمولی وقت میں   ٹیکنا لوجی  انسانوں کے درمیان  رابطہ بر قرار رکھنے  اور  اعتماد بر قرار رکھنے  میں  بہت کار آمد ہے اور یہ  پھر سے  سیاحت کے لئے اچھی ثابت ہو گی ۔ اس چیز کو دھیان  میں رکھتے ہوئے سیاحت کی وزارت نے ” دیکھو اپنا دیش ” ویبینار سیریز شروع کی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More