18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووِڈ کی چنوتیوں کے باوجود بھارتی ریلوے ماقبل کووِڈ دور کے مقابلے، اب 65فیصد میل ایکسپریس ریل گاڑیاں چلا رہا ہے

Urdu News

بھارتی ریلوے کووِڈ چنوتیوں کے باوجود اب بھارتی ریلوے کے مختلف زون میں یومیہ 1138 میل / ایکسپریس ریل گاڑیاں چلا رہا ہے جن میں تیوہاری ایکسپریس ریل گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ ان خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعہ ملک بھر کے تمام اہم مقامات مربوط ہوچکے ہیں۔ مزید ریل گاڑیاں چلانے کی ضرورت کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ماقبل کووِڈ دور میں بھارتی ریلوے یومیہ اوسطاً 1768 میل / ایکسپریس ریل گاڑیاں چلا رہا تھا۔

یہ بات قابل غور ہے کہ ماہ جنوری 2021 میں اب تک میل / ایکسپریس ریل گاڑیوں کے مجموعی طور پر 115 جوڑوں کو منظوری دی جا چکی ہے۔

اس کے علاوہ، موجودہ صورتحال کے تحت بھارتی ریلوے یومیہ بنیاد پر بھارتی ریلوے کے مختلف زون میں مجموعی طور پر 4807 مضافاتی ریل خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ماقبل کووِڈ دور میں، اوسطاً 5881 مضافاتی ریل خدمات  سرگرم عمل تھیں۔

اس کے علاوہ، بھارتی ریلوے مجموعی طور پر 196 مسافر ریل خدمات بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ماقبل کووِڈ دور میں ملک بھر میں اوسطاً 3634 مسافر ریل خدمات سرگرم عمل تھیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More